شمالی ہندوستان میں شدید ٹھنڈ، کہرا: پرواز، ریل، سڑک نقل و حمل بری طرح متاثر
شدید سردی نے غریب اور نچلے طبقے کی روز مرہ کی زندگی کو زیادہ متاثر کیا ہے لیکن شدید سردی کے درمیان پڑنے والے کہرے سے گیہوں کی فصل کو یقنی طور پر فائدہ ہوگا
مغرب۔شمال علاقے میں کچھ دنوں سے پڑنے والی شدید ٹھنڈ اورکہرے سے پرواز، ریل اور سڑک نقل و حمل پر منفی ا ثر پڑنے سےمعمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مرکز کے مطابق اگلے کچھ دنوں تک کڑاکے کی ٹھند اور گھنے کہرےسے راحت کے آثار نہیں ہیں۔ اگلے دو دن کئی مقامات پر گھنے کہرے کی وارننگ دی گئی ہے۔ اس وارننگ کو دیکھتے ہوئے پنجاب اور ہریانہ میں بھی پولیس اورمتعلقہ محکموں سے مستعدی برتنے کے بارے میں ڈرائیوروں کو بیدار کرنے کی ہدایات دیے ہیں۔ اس کے باوجود سڑک حادثات کم ہورہے ہیں اورکل ہی لدھیانہ کے قریب سڑک حادثے میں چار افراد کی موت ہوگئی۔
گذشتہ چار دہائی کے بعد پڑنے والی شدید سردی نے غریب اور نچلے طبقے کی روز مرہ کی زندگی کو زیادہ متاثر کیا ہے لیکن شدید سردی کے درمیان پڑنے والے کہرے سے گیہوں کی فصل کو یقنی طور پر فائدہ ہوگا۔ پنجاب اور ہریانہ میں کپکپاتی ٹھند سے بچنے کے لیے الاؤ کا سہارا لیا جارہا ہے۔ بازاروں، منڈی، گلی اور محلوں میں الاؤ جلا کر سردی سے بچا جا رہا ہے۔ بڑھتی ٹھند گیہوں کی فصل کے لیے کارآمد ہے۔
کسانوں کے مطابق جتنی ٹھنڈ ہوگی اتنا ہی گیہوں کی پیداوار بڑھے گی۔ حالانکہ ڈاکٹروں نے صلاح دی ہے کہ سردی کے موسم میں سردی سے بچنے کے لیے صبح وشام ضرورت ہو جبھی گھر سے نکلیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس موسم میں سب سے زیادہ پریشانی دل کے مریض کو ہوتی ہے۔ کسان رام سروپ، دلبیر، دلجیت نے کہا کہ گیہوں کی فصل کے لیے کہرا فائدہ مند ہے۔ جتنی زیادہ ٹھنڈ اب ہوگی اتنا ہی فائدہ گیہوں کی فصل کو ہوگا۔
ہریانہ میں نارنول کا پارہ تیزی سے گرکر ایک ٖڈگری رہ گیا۔ حصار، انبالہ، بھیوانی کا درجہ حرارت علیٰ الترتیب چھ ڈگری، کرنال اور روہتک سات ڈگری، سرسہ پانچ ڈگری، امرتسر پانچ ڈگری، لدھیانہ اور پٹیالہ سات ڈگری، پٹھان کوٹ آٹھ ڈگری، بٹھنڈا چار ڈگری، آدم پور آٹھ ڈگری اور چنڈی گڑھ کا درجہ حرارت نو ڈگری تک پہنچ گیا۔
دہلی میں درجہ حرارت آٹھ ڈگری، سری نگر صفر ڈگری اور جموں چھ ڈگری رہا۔ ہماچل پردیش میں کڑاکے کی ٹھنڈ کا دور جاری ہے جس سے بُھنتر اور سندر نگر صفر ڈگری، منالی منفی 3ڈگری ، ناہن آٹھ ڈگری ، اونا پانچ ڈگری، سولن صفر ڈگری، شملہ تین ڈگری، دھرمشالہ دو ڈگری اور کالپا منی دو ڈگری رہا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔