کووڈ۔ 19 کے بڑھتے اثرات کی وجہ سے رانچی میں 30 اپریل تک دفعہ 144 نافذ

ریاست میں ہولی، سرہل، شب برات، نوراتری، رام نومی، ایسٹر وغیرہ تہوار کے دوران عوامی مقامات پر سبھی طرح کی تقاریب اور اجلاس کے انعقادکی اجازت نہیں ہوگی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

رانچی: جھارکھنڈ کے رانچی میں کووڈ۔ 19 کی وجہ سے 30 اپریل تک دفعہ 144 نافذ رہے گا۔ ملک کی سبھی ریاستوں میں کووڈ۔ 19 وبا کو روکنے کے لئے کئی طرح کے احتیاط برتے جا رہے ہیں۔ قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق آفات مینجمنٹ ایکٹ 2005 کے تحت وزارت داخلہ حکومت ہند اور ریاستی حکومت کی جانب سے ہدایتیں جاری کی گئی ہیں۔ اسی کے مد نظر تہواروں میں امن و سکون برقرار رکھنے کے ساتھ ۔ ساتھ کورونا وبا کے امکانات اور مفادعامہ، صحت مفاد کو دیکھتے ہوئے پورے رانچی صدر سب ڈویژنل علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے۔

ریاست میں ہولی، سرہل، شب برات، نوراتری، رام نومی، ایسٹر وغیرہ تہوار کے دوران عوامی مقامات پر سبھی طرح کی تقاریب اور اجلاس کے انعقادکی اجازت نہیں ہوگی۔ تقریب اور عوامی مقامات پر پروگرام کرنے سے متعلق ایس ڈی او کی قبل میں جاری سبھی ہدایات کو فوری اثر سے رد کیا جاتا ہے۔ سبھی طرح کی ریلیوں، جلوسوں پر روک رہے گی۔ سرہل اور رام نومی کے موقع پر ریلی، جلوس اور شوبھا یاتراپر روک رہے گی۔


ڈی جے اور تیز آواز والے مائیکوں کا استعمال ممنوع رہے گا۔ فحش یا فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے والے گانے۔ تقاریر یا دیگر اشیاء مکمل طور پر ممنوع رہیں گی۔ رانچی کے سب ڈویژنل افسر سمیرا ایس نے دفعہ 144 کی مدت کو بڑھا دی ہے۔ اب دفعہ 144 کا نفاذ 27 مارچ سے 30 اپریل تک رہے گا۔ خلاف ورزی کیے جانے پر تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔