کوئلہ گھوٹالہ: ای ڈی نے بنگال پولیس کے ایک آفیسر کو کیا گرفتار

ای ڈی کے ذرائع کے مطابق بانکوڑہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر انچارج مشرا کو ہفتے کی رات دہلی سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انوپ ماجھی عرف لالا جو اس معاملے کے کلیدی ملزم ہیں۔ کے ساتھ تعلقات ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کلکتہ: کوئلہ گھوٹالہ کیس معاملے میں انفورس منٹ ڈائریکٹوریٹ نے مغربی بنگال پولیس کے ایک آفیسر اشوک مشرا کو گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی کے ذرائع کے مطابق بانکوڑہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر انچارج مشرا کو ہفتے کی رات دہلی سے گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ انوپ ماجھی عرف لالا جو اس معاملے کے کلیدی ملزم ہیں۔ کے ساتھ تعلقات ہیں۔

ایجنسی نے اس سے قبل ترنمول کانگریس کے نوجوان رہنما بنے مشرا کے بھائی، بیکش مشرا کو گرفتار کیا تھا۔ بنے مشرا کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے، انوپ ماچھی کو دوبارہ پوچھ تاچھ کے لئے پیر کو طلب کیا ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے گزشتہ سال 28 نومبر کو چار مقامات پر تلاشی لی تھی اور انوپ ماچھی کے خلاف کئی مقدمات درج کیے تھے۔


سی بی آئی نے اس معاملے میں ای سی ایل، سی آئی ایس ایف اور ریلوے کے سینئر افسران سے پوچھ تاچھ کرنے کے علاوہ ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ابھیشک بنرجی اور ان کی اہلیہ روجری بنرجی سے بھی پوچھ تاچھ کرچکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔