سی ایم یوگی نے دیا دیہی و شہری علاقوں میں غیر منقطع بجلی فراہمی کا حکم

سی ایم یوگی نے یوپی پی سی ایل کے چیئرمین کو ریاست میں بجلی پلانٹس کو کوئلے کی دستیابی کے ضمن میں باریکی سے جائزہ لینے کی ہدایت دی۔

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے شہری و دیہی علاقوں میں شامل چھ بجے سے صبح 7 بجے تک لگاتار غیر منقطع بجلی فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت مختلف تیوہاروں کا ہے۔ ریاستی باشندے نوراترے پورے جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں۔ مختلف مقامات پر رام لیلا وغیرہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس لئے رات میں بغیر کسی روکاوٹ کے بجلی کی فراہمی ضروری ہے۔

وزیر اعلی آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ریاست میں بجلی نظام کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے سبھی ڈویژنل کمشنر، ڈی ایم، اے ڈی جی، محکمہ بجلی کے سینئر افسران کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔


انہوں نے یوپی پی سی ایل کے چیئرمین کو ریاست میں بجلی پلانٹس کو کوئلے کی دستیابی کے ضمن میں باریکی سے جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں بجلی پلانٹس کو وافر مقدار میں کوئلے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے سبھی ضروری قدم اٹھائے جائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔