دہلی - این سی آر میں آسمان صاف، ہوا کی کوالٹی انتہائی خراب

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، آنند وہار میں 'انتہائی ناقص' زمرے کے تحت 325 کا اے کیو آئی درج کیا گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی-این سی آر میں ہفتہ کے روز آسمان صاف اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 15 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق صبح 8.30 بجے ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا کی کوالٹی میں 2.5 پی ایم اور 10 پی ایم آلودگیوں کی سطح بالترتیب 73 اور 138 ہے۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (ایس اے ایف اے آر) کے مطابق دونوں آلودگیوں کی سطح درمیانے درجے کے زمرے میں ہیں۔ شہر کی اوسط ہوا کی کوالٹی اے کیو آئی 303 ہے اور یہ انتہائی خراب ہے۔


صفر اور 50 کے درمیان اے کیو آئی بہتر قرار دیا جاتا ہے، 51 اور 100 کے درمیان تسلی بخش، 101 اور 200 کے درمیان اعتدال پسند، 201 اور 300 کے درمیان خراب، 301 اور 400 انتہائی خراب، اور 401 اور 500 کے درمیان گمبھیر سمجھی جاتی ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، آنند وہار میں 'انتہائی ناقص' زمرے کے تحت 325 کا اے کیو آئی درج کیا گیا ہے۔ آئی ٹی او کا اے کیوآئی 270 یعنی کہ خراب، جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں 293 خراب، شادی پور میں 371 اے کیو آئی ہے اور یہ بھی انتہائی خراب زمرنے میں آتا ہے۔ نوئیڈا اور غازی آباد کا اے کیو آئی بھی 'خراب' کے زمرے میں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔