اعظم گڑھ ضلع جیل میں قیدیوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے مابین تصادم

اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع جیل میں سنیچر کو قیدیوں اور سیکورٹی گارڈوں کے مابین جم کر مارپیٹ ہوئی، حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پولس نے ہوا میں فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اعظم گڑھ: اترپردیش کے اعظم گڑھ ضلع جیل میں سنیچر کو قیدیوں اور سیکورٹی گارڈوں کے مابین جم کر مارپیٹ ہوئی، حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پولس نے ہوا میں فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔

پولس سپرنٹنڈنٹ سٹی کملیش بہادر نے بتایا کہ ’’دوپہر کو تقریباََ 2 بجے دن میں بیرک نمبر 5 میں بستر بدلنے پر قیدی اطہر، اکرم اور ونے پانڈے کے مابین مارپیٹ ہوئی۔ یہ تمام قتل کی کوشش اور لوٹ کے معاملہ میں جیل میں بند ہیں۔ مارپیٹ میں ونے پانڈے زخمی ہوگیا۔ اس کا جیل کے اسپتال میں علاج چل رہا ہے جبکہ اطہر اپنی برادری کے لوگوں کو متحد کرنے میں مصروف ہے۔‘‘

اس کی اطلاع ملنے پر اے ڈی ایم انتظامیہ نریندر سنگھ کی قیادت میں ایس پی سٹی کملیش بہادر کئی تھانوں کی فورس لیکر پہنچے اور سرچ آپریشن شروع کرکے ایک درجن سے زیادہ موبائل برآمد کئے۔ ساتھ ہی گروپ بندی کرنے والوں کے خلاف معاملہ درج کرانے کی ہدایت دی۔ شام کو تقریباََ 5 بجے تمام افسران چلے گئے۔ ان کے جاتے ہی قیدی آپس میں جھگڑا کرنے لگے۔

اس دوران بیچ بچاو کرنے پہنچے کئی سیکورٹی گارڈوں کو مارپیٹ کر کے زخمی کر دیا گیا۔ دہشت پھیلانے کے لئے پولس نے جیل کے اندر کئی راونڈ گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے لیکن حالات بے قابو بنے رہے۔

موقع پر ڈی ایم شیوکت دویدی، ایس پی تروینی سنگھ، اے ایس پی سٹی ، ایس پی دیہات سمیت بڑی تعداد میں پولس ، پی اے سی، کیو آر ٹی ٹیم وغیرہ جیل کے اندر حالات کو کنٹرول کرنے میں مصروف رہے۔

زخمی قیدی ونے پانڈے اعظم گڑھ کے اہرولہ تھانہ علاقہ کے گہجی گاوں کا رہنے والا ہے جبکہ اطہر سرائے میر قصبے کا رہنے والا ہے۔ یہ دونوں بیرک نمبر 5 میں بند ہیں۔ معاملہ میں دو خاص فرقوں کے ملوث ہونے کی وجہ سے جیل میں کشیدگی پیدا ہو گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 17 Mar 2019, 10:09 AM