سی جے آئی سنجیو کھنہ ایکشن موڈ میں، سپریم کورٹ کی روایتوں میں لا رہے ہیں تبدیلی
نئی تبدیلی کے تحت سپریم کورٹ میں بدھ اور جمعرات کو مستقل سماعت والے معاملوں کی فہرست سازی (listed) نہیں کی جائے گی۔ چیف جسٹس نے 16 بنچوں کو نئے معاملوں کے الاٹمنٹ کے لیے ایک نیا روسٹر جاری کیا ہے۔
چیف جسٹس آف انڈیا کا عہدہ سنبھالتے ہی جسٹس سنجیو کھنہ ایکشن موڈ میں ہیں۔ وہ لگاتار ضابطوں میں تبدیلی کر رہے ہیں۔ ایک نئی تبدیلی معاملوں کی سماعت سے جڑی ہوئی ہے۔ خبر کے مطابق سپریم کورٹ میں بدھ اور جمعرات کو مستقل سماعت والے معاملوں کی فہرست سازی (listed) نہیں کی جائے گی۔
سپریم کورٹ میں معاملوں کی سماعت سے متعلق ہفتہ کو ایک نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ اس سرکلر کے مطابق بدھ اور جمعرات کو مستقل سماعت والے معاملوں کی فہرست سازی نہیں ہوگی۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اب سے نوٹس کے بعد منگل، بدھ اور جمعرات کو منتقلی عرضیوں اور ضمانت معاملوں سمیت متفرق معاملوں کی فہرست سازی ہوگی اور اگلے حکم تک بدھ اور جمعرات کو کوئی مستقل سماعت کا معاملہ فہرست بند نہیں کیا جائے گا۔
سرکلر میں لکھا ہے "خصوصی بنچ یا جزوی سماعت والے معاملے، چاہے متفرق یا مستقل سماعت ہو، جنہیں منگل، بدھ اور جمعرات کو لسٹیڈ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، انہیں کھانہ کے وقفہ کے بعد سیشن میں یا اہل اتھاریٹی کی ہدایت کے مطابق لسٹیڈ کیا جائے گا۔
موجودہ روایت کے مطابق نئے معاملوں کی پیر اور جمعہ کو فہرست سازی کی جاتی ہے، جب متفرق معاملوں پر سماعت ہوتی ہے۔ منگل اور جمعرات کو مستقل سماعت کے ان معاملوں کی فہرست سازی کی جاتی ہے جہاں آخری سماعت ہوتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جسٹس کھنہ نے 16 بنچوں کو نئے معاملوں کے الاٹمنٹ کے لیے ایک نیا روسٹر جاری کیا ہے۔ ساتھ ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس اور دو سینئر ججوں کی صدارت والی پہلی تین عدالتیں بالترتیب درخواست خط اور مفاد عامہ کی عرضیوں کی سماعت کریں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔