شہریت ترمیمی بل جمہوری جذبات کے خلاف: امرندر سنگھ

وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے خلاف ہیں۔ انہوں نے جمعرات کے روز کہا کہ یہ بل ہندوستان کی جمہوری روح کے خلاف ہے، لہذا وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ شہریت ترمیمی بل (سی اے بی) کے خلاف ہیں۔ انہوں نے جمعرات کے روز کہا کہ یہ بل ہندوستان کی جمہوری روح کے خلاف ہے، لہذا وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور صدر کی منظوری کے بعد اب قانون بن چکا ہے۔

کانگریس کے سینئر رہنما امریندر سنگھ نے سی اے بی اور نیشنل رجسٹر فار سٹیزن (این آر سی) دونوں کو غلط قرار دیا۔ کیپٹن نے کہا کہ پنجاب کسی بھی حالت میں اس بل کو منظور نہیں کرے گا، کیونکہ یہ بھی این آر سی کی طرح جمہوریت کی روح کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس قانون کو نافذ العمل نہیں کیا جائے گا۔


غور طلب ہے کہ کہ ہندوستا-پاکستان سرحد کا ایک لمبا حصہ سرحدی ریاست پنجاب سے آتا ہے۔ ہندوستان سے پاکستان جانے اور پاکستان سے ہندوستان آنے بھی کا سب سے اہم راستہ بھی پنجاب سے ہو کر گزرتا ہے اور اسی راستہ سے سیکڑوں ہندو مہاجرین ہندوستان آئے۔ ان مہاجرین میں سے بہت سارے مہاجر خاندان آج بھی پنجاب میں مقیم ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Dec 2019, 9:30 AM