شہریت قانون: دہلی گیٹ پر حراست میں لیے گئے مظاہرین رہا، چندر شیکھر نے دی گرفتاری

دہلی پولیس نے دیر رات جامع مسجد سے بھیم آرمی سربراہ کو گرفتار کر لیا، جمعہ کو جامع مسجد پر شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کا اعلان کرنے والے چندر شیکھر کو پولیس دن سے ہی حراست میں لینے کی کوشش کر رہی تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دہلی گیٹ کے قریب جمعہ کو حراست میں لئے گئے تمام مظاہرین کو عدالت کے حکم کے بعد دریا گنج تھانہ پولیس نے چھوڑ دیا ہے، اس کے ساتھ ہی پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر لوگوں نے دھرنا ختم کر دیا، اس کے ساتھ ہی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ حراست میں لئے گئے مظاہرین کا علاج کرائے اور اس بات کا یقینی بنائے کہ حراست میں لئے گئے نابالغ مظاہرین کا معاملہ جیوینائل جسٹس لاء کے تحت نمٹا جائے۔

غور طلب ہے کہ جمعہ کو شہری ترمیم قانون کی مخالفت میں دہلی کے دریا گنج علاقہ میں بڑی تعداد میں لوگ مظاہرہ کر رہے تھے، دہلی گیٹ کے قریب پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی. دراصل مظاہرین انڈیا گیٹ جا رہے تھے. پولیس نے جانے کی اجازت نہیں دی. مظاہرین کو روکنے کے لےپلس نے پانی کینن کا استعمال کیا. اس کے بعد پولیس پر پتھراؤ کیا گیا اور ٹرینوں میں آگ لگا دی گئی، اس واقعہ کے بعد پولیس نے تقریباً 40 مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا، مظاہرین کو حراست میں لئے جانے کے بعد لوگ پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر دھرنے پر بیٹھ گئے تھے۔


وہیں، دہلی پولیس نے دیر رات جامع مسجد سے بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد کو گرفتار کر لیا ہے، جمعہ کو جامع مسجد پر شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کا اعلان کرنے والے چندر شیکھر کو پولیس دن سے ہی حراست میں لینے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن وہ ہر بار غائب ہو جا رہے تھے۔


دہلی پولیس کی طرف سے حراست میں لئے جانے سے پہلے چندرشیکھر نے ٹوئٹ کر کے اپنے حامیوں سے کہا کہ پولیس کی مظاہرین کے دوران حراست میں لئے گئے تمام لوگوں کو رہا کر دے، وہ گرفتاری دینے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے اپنے حامیوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’’ساتھیوں جدوجہد کرتے رہنا اور آئین کی حفاظت کے لئے متحد رہنا، جے بھیم جے آئین‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔