ملک بھر میں 18سال سے زیادہ عمر والے شہری آج سے لگوا سکتے ہیں مفت ویکسین

ریاستوں اور یونین ٹیریٹریز کے پاس 3.06 کروڑ سے زیادہ کورونا کے ٹیکے ہیں اور اگلے تین دن کے اندر مزید 24 لاکھ سے زیادہ ٹیکہ دستیاب کرا دیئے جائیں گے۔

ویکسین، تصویر یو این آئی
ویکسین، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

مرکزی حکومت کے فیصلہ کے مطابق آ ج سے ہر ریاست کے 18 سال سے زیادہ عمر والے ہر شہری کو مفت ویکسین دی جائے گی۔ ویکسین کا کل 75 فیصدی حصہ مرکزی حکومت خود خریدے گی اور ریاستی حکومت کو مفت دے گی۔ باقی 25 فیصد ویکسین پرائیویٹ اسپتال خرید سکتے ہیں۔ مرکزی حکومت نے پرائیویٹ اسپتالوں کے ذریعہ ٹیکہ لگوانے کے لئے قیمت طے کر دی ہے۔ واضح رہے پرائیویٹ اسپتال صارفین سے ایک ڈوز پر زیادہ سے زیادہ 150 روپے ہی سروس چارج لے سکتے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کو اس پر نظر رکھنی ہوگی۔

مرکزی حکومت نے کئی ریاستوں میں کووڈ ٹیکہ کی کمی کے بیچ اتوار کو اعلان کیا ہے کہ ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کے پاس ابھی 3.06 کروڑ سے زیادہ ٹیکہ موجود ہیں اور اس کےعلاوہ اگلے تین دنوں میں مرکز مزید 24 لاکھ ٹیکہ فراہم کرائے گی۔ واضح رہے اب تک ریاستوں اور یونین ٹریٹریز کو 29.10 کروڑ سے زیادہ ویکسین مرکز نے دی ہے۔


واضح رہے ٹیکہ کاری کو کورونا سے لڑائی میں سب سے اہم ہتھیار کہا جا رہا ہے اور پوری دنیا میں ٹیکہ کاری کی مہم زوروں پر ہے۔ ہندوستان میں یہ مہم ٹیکوں کی مبینہ کمی کی وجہ سے کمزور پڑ گئی تھی اور لوگوں میں بے چینی پیدا ہو گئی تھی۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے شروع سے اس بات پر زور دیا ہے کہ ٹیکہ ہی کورونا کی آمد کا راستہ بند کر سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔