دہلی میں سرکل ریٹ میں 20 فیصد کمی میں تین مہینے کی توسیع

وزیر محصولات کیلاش گہلوت نے کہا کہ راجدھانی دہلی کے کووڈ کے اثرات سے نکلنے کے دوارن یہاں کے لوگوں کے لئے ایک اور اچھی خبر ہے، حکومت نے سرکل ریٹ میں 20 فیصد کی چھوٹ میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی حکومت نے رہائشی، کمرشیل، صنعتی اور دیگر املاک کے سرکل ریٹوں کو 20فیصد تک کم کرنے کی پالیسی میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ سرکل ریٹ میں 20 فیصد کی چھوٹ جاری رہے گی۔ وبا کے اس وقت میں دہلی کے لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونے دیں گے۔ہر محاذ پر اور ہر قدم پر دہلی کے عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

ریونیو کے وزیر کیلاش گہلوت نے کہا کہ راجدھانی آہستہ آہستہ کووڈ کے اثرات سے نکل رہی ہے یہاں دہلی کے لوگوں کے لئے ایک اور اچھی خبر ہے، حکومت نے سرکل ریٹ میں 20 فیصد کی چھوٹ میں 31 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں دہلی حکومت ہر ضرورت کے وقت عوام کی حمایت کرے گی۔


خیال رہے کہ دہلی حکومت نے گزشتہ سال کورونا وبا کے سبب دہلی میں زمین رجسٹریشن فیس سے ہونے والی کمائی میں آئی کمی کے بعد اسے بڑھانے کے لئے سرکل ریٹ میں شرحوں میں 20 فیصد کی چھوٹ دی تھی۔اس رعایت کی مدت 30 ستمبر کو ختم ہورہی تھی۔ یہ چھوٹ ابھی رہائشی، کمرشیل اور تمام آٹھ املاک کٹیگری میں نافذ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔