سات مہینے بعد آج سے کھلیں گے سنیما ہال، تمام تیاریاں مکمل
سنیما ہال میں داخلہ کی عمر طے کر دی گئی ہے جس کے تحت 60 سال سےاوپر کےلوگوں کواور چھہ سال سے کم عمر کےبچوں کو سنیما ہال میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔
ملک کی دس ریاستوں اورچار یونین ٹیریٹریز نے آج سے سنیما ہال کھولنے کا فیصلہ کیا ہےلیکن سماجی دوری پر عمل کرتے ہوئے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے انلاک 5 کے تحت دی گئی کئی رعایتوں کےمطابق ملک کی کئی ریاستوں میں آج سے عمل شروع ہوجائےگا جس میں آج سے سنیما ہال میں فلم دکھائی دینی شروع کردی جائے گی۔سات مہینوں بعدآج سنیما ہال کھولے جائیں گے لیکن سماجی دوری کے کچھ ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے۔
کورونا وبا کےاس دورمیں فلم دیکھنے کےضابطہ بھی نئے ہیں ۔اس میں اب جو فلم دیکھنے جائے گا اس کو ای ٹکٹ خریدنا پڑےگااور اب کسی کےپاس کاغذ والا ٹکٹ نہیں ہو گا۔سنیما ہال میں بھی ای ٹکٹ ہی ملے گا ۔ سنیما ہال میں داخلہ کی عمر طے کر دی گئی ہے جس کے تحت 60 سال سےاوپر کےلوگوں کواور چھہ سال سے کم عمر کےبچوں کو سنیما ہال میں داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔
سنیما ہال میں ہر شخص کو ایک سیٹ چھوڑ کر ہی بیٹھنا ہوگا یعنی سنیما ہال میں جتنے لوگ آتے تھےاس کے صرف ۵۰فیصد لوگوں کو ہی داخلہ کی اجازت ہوگی۔داخلہ کےلئےآروگیہ سیتو ایپ موبائل پر ڈاؤن لوڈ کر نا ہوگا اور سینیٹائزیشن کاخاص خیال رکھناہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Oct 2020, 8:11 AM