زرعی قوانین پر کنگنا کے بیان سے تنازعہ، تیاگی کا سخت کارروائی کا مطالبہ، چراغ نے ذاتی رائے قرار دیا

کسانوں کے معاملے پر تبصرہ کر بری طرح پھنس چکی کنگنا نے 'ایکس' پر وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا، ’’زرعی قوانین پر میرے خیالات ذاتی ہیں اور وہ ان بلوں پر پارٹی کے رخ کی نمائندگی نہیں کرتے‘‘

<div class="paragraphs"><p>کنگنا رانوت، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کنگنا رانوت، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کنگنا رانوت کے زرعی قوانین کے حق میں دیے گئے بیان نے طول پکڑ لیا ہے۔ ان کے بیان کے بعد سیاسی سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہیں اور الگ الگ پارٹیوں کے رہنماؤں کے ذریعہ بیان بازی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

این ڈی اے کی حلیف ایل جے پی کے سربراہ اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے اس معاملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کنگنا کا ذاتی بیان ہو سکتا ہے، یہ ان کی سوچ ہو سکتی ہے، یہ پارٹی کا کوئی بیان نہیں ہے۔

دوسری طرف جے ڈی یو کے سینئر رہنما کے سی تیاگی نے کہا ہے کہ کنگنا کا بیان کسانوں کی توہین ہے، بی جے پی کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ بی جے پی ایم پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کے سی تیاگی نے کہا کہ کنگنا نے تو وزیر اعظم کے فیصلے کی بھی توہین کی ہے۔ ہم بھی ان زرعی قوانین کے خلاف تھے، ہم ان کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔


دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سوچنے کی بات ہے کہ کنگنا رانوت کی حوصلہ افزائی کون کر رہا ہے؟ کیوں پارٹی ان کو روک نہیں رہی ہے؟ اس خاتون نے کسانوں کو دہشت گرد کہا تھا، یہ کسانوں کے لیے شرمناک بیان دیتی ہیں، اس میں بی جے پی کی خاموش حمایت ہے۔

وہپں کسانوں پر بیان دینے کے بعد بُری طرح پھنس چکی کنگنا رانوت نے اپنا دفاع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ انہوں نے بی جے پی رہنما گورو بھاٹیہ کے بیان کو ری پوسٹ کرتے ہوئے 'ایکس' پر لکھا "بالکل، کسان قوانین پر میرے خیال نجی ہیں اور وہ ان بلوں پر پارٹی کے رخ کی نمائندگی نہیں کرتیں۔"


غور طلب رہے کہ کانگریس نے اپنے آفیشیل 'ایکس' ہینڈل پر کنگنا کے بیان والا ویڈیو ساجھا کرتے ہوئے لکھا تھا "کسانوں پر لادے گئے 3 سیاہ قوانین واپس لانے چاہیے۔ بی جے پی کی ممبر پارلیمنٹ کنگنا نے یہ بات کہی۔ ملک کے 750 سے زیادہ کسان شہید ہوئے، تب جاکر مودی حکومت کی نیند کھلی اور یہ سیاہ وانین واپس ہوئے۔"

کانگریس نے کہا کہ اب بی جے کی ایم پی پھر سے ان قوانین کی واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔ کانگریس کسانوں کے ساتھ ہے۔ ان سیاہ قوانین کی واپسی اب کبھی نہیں ہوگی چاہے نریندر مودی اور ان کے ایم پی جتنا زور لگا دیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔