درجہ آٹھ تک کے بچوں کی بغیر امتحان اگلی جماعتوں میں ترقی، دہلی حکومت کا فیصلہ

سال بھر پرائمری سے مڈل لیول تک کلاس روم میں تدریس نہ ہونے کی وجہ سے تحریری امتحان کو سبجیکٹ اسائنمنٹ اور پروجیکٹ اسسمنٹ سے تبدیل کر دیا گیا ہے، جن کی بنیاد پر بچوں کو نمبر اور گریڈ دیئے جائیں گے

Getty Images
Getty Images
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2020-21 کے لئے تیسری سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کا کوئی آف لائن امتحان نہیں ہوگا۔ ان تمام طلباء کو فراہم کی گئی ورک شیٹ اور اسائنمنٹ کی تشخیص کی بنیاد پر نمبر دیئے جائیں گے۔ سال 2020 میں پرائمری سے مڈل لیول تک کلاس روم میں تدریس نہ ہونے کی وجہ سے تحریری امتحان کو سبجیکٹ اسائنمنٹ اور پروجیکٹ اسسمنٹ سے تبدیل کر دیا گیا ہے، جن کی بنیاد پر بچوں کو نمبر اور گریڈ دیئے جائیں گے۔

نیز دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سیشن 2020-21 میں نرسری سے لے کر درجہ دوم تک کے تمام تمام طلباء کو اگلے تعلیمی سیشن کے لئے براہ راست اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی۔ تاہم کے جی سے لے کر سیکنڈ کلاس تک کے طلبا کو گریڈ یا نمبرات، موسم سرما وقفہ کے اسائنمنٹ اور والدین کے ساتھ مشترکہ کی گئی ورک شیٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔


آج تک کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے کہا ’’درجہ 8 تک کے بچوں کو ’نو ڈٹنشن پالیسی‘ کے تحت اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی لیکن اس سال بچوں کے کیا سیکھا یہ سمجھنا بھی ضروری ہے تاکہ ہم اگلے تعلیمی سال کے لیے بہتر تیاری کر سکیں۔ لہذا اس سال ہم درجہ 8 تک کے بچوں کی کسی تحریری امتحان کے بجائے سال بھر میں کیے جانے والے ورک شیٹ اور اسانمنٹ کی بنیاد پر تشخیص کر رہے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔