بچے انسداد ڈینگی مہم میں شامل ہوں گے: اروند کیجریوال
دہلی حکومت کی جانب سے ڈینگی کے خلاف چلائے جارہے دس ہفتوں، دس بجے، دس منٹ، ہر اتوار ڈینگی پر وار‘ مہم کے تحت اس ہفتہ دہلی کے سبھی بچے بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں گے
نئی دہلی: دہلی حکومت کی جانب سے ڈینگی کے خلاف چلائے جارہے دس ہفتوں، دس بجے، دس منٹ، ہر اتوار ڈینگی پر وار‘ مہم کے تحت اس ہفتہ دہلی کے سبھی بچے بڑھ چڑھ کر اس مہم میں حصہ لیں گے۔
وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے تمام بچوں کو اس مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر اتوار کو 10 منٹ کا ہوم ورک کرنا پڑتا ہے تاکہ ہماری دہلی کو ڈینگی سے بچایا جا سکے۔ اس ہوم ورک میں ہمیں یہ چیک کرنا ہے کہ ہمارے گھر اور گردونواح میں صاف پانی جمع نہیں ہے ، اگر ہے تو اسے انڈیل دیں ، اسے تبدیل کریں یا اس میں تیل ڈالیں۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں کو کال کریں اور ان سے اس مہم میں حصہ لینے کو کہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ہمیں ہر اتوار کو 10 منٹ کا ہوم ورک کرنا پڑتا ہے تاکہ ہماری دہلی کو ڈینگی سے بچایا جا سکے۔ اس ہوم ورک میں ہمیں یہ چیک کرنا ہے کہ آیا ہمارے گھر اور گردونواح میں صاف پانی جمع ہے ، اگر ہے تو اسے انڈیل دیں ، اسے تبدیل کریں یا اس میں تیل ڈالیں۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں کو کال کریں اور ان سے اس مہم میں حصہ لینے کو کہیں۔ انہوں نے اپیل کی اور کہا کہ آئیے اپنی پیاری دہلی کو ڈینگی سے بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس بار بھی دہلی حکومت نے دہلی میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے '10 ہفتے ، 10 بجے ، 10 منٹ 'مہم شروع کی ہے۔ دہلی حکومت کے تمام وزراء ، ایم ایل اے اور افسران بھی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور ہر اتوار کو اپنے گھروں میں جمع ہونے والے پانی کو صاف کر رہے ہیں۔
اس کے ساتھ دہلی میں رہنے والے تمام شہریوں کو ہر ہفتے اپنے کولروں ، برتنوں وغیرہ کا پانی تبدیل کرنے کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے اور مختلف ذرائع سے مہم میں شامل ہو کر اپنے ارد گرد جمع پانی کو صاف کر رہے ہیں۔ مچھروں کی افزائش روکنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہم سب کو یہ 10 ہفتوں تک کرنا ہے اور ڈینگی کو شکست دینا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔