نتیہ نند آشرم تنازعہ: چیف آپریٹر سمیت دو سادھوی گرفتار
آشرم کی آپریٹراور ان کی معاون کو اغوا، بچوں کو جبرا روک کر رکھنے وغیرہ اور ان سے مزدوری کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
متنازعہ گرو سوامی نتیہ آنند کے یہاں واقع آشرم اور اس کی جانب سے چلائے جارہے اسکول میں مبینہ طور پر دو نابالغ بچوں کو جبرا رکھنے اور ان کے ساتھ غیراخلاقی رویہ اپنانے کے معاملے میں پولس نے آشرم کے مقامی آپریٹر سمیت دو سادھویوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
احمدآباد کے ایس پی (دیہی) اڑ وی اساری نے یو این آئی ہندی کو بتایا کہ آشرم کی آپریٹراور ان کی معاون کو اغوا، بچوں کو جبرا روک کر رکھنے وغیرہ اور ان سے مزدوری کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دونوں کو عدالت میں پیش کرکے مزید جانچ کےلئے انہیں ریمانڈ پر لیا جائے گا۔ اس معاملے میں ملزم بنائے گئے نتیہ آنند سے بھی پولس پوچھ تاچھ کرے گی اور ضرورت پڑی تو گرفتار کرے گی۔
واضح رہے کہ نتیہ آنند کے تمل ناڈو کی رہنے والی سابق پیروکار جناردن شرما نے گزشتہ یکم نومبر کو پولس کے سامنے الزام عائد کیا تھا کہ یہاں ہاتھی جن علاقے میں دہلی پبلک اسکول کی زمین پر بنے اس آشرم اور اسکول میں ان کے چار میں سے تین بچوں کو جبرا رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد پولس نے 14 سال کی ان کی ایک بیٹی اور 12 سال کے بیٹے کو وہاں سے بازیاب کرایا اور حال ہی میں اس معاملے میں مجرمانہ معاملہ درج کرایا گیا تھا۔ اسی معاملے میں آشرم سے دونوں سادھویو ں کو آج گرفتارکیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔