تلگو ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی

تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور وائی ایس جگن موہن ریڈی نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے

<div class="paragraphs"><p>حیدرآباد / Getty Images&nbsp;</p></div>

حیدرآباد / Getty Images

user

قومی آواز بیورو

حیدرآباد / امراوتی: تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے وزرائے اعلیٰ نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔ چاند نظر آنے کے ساتھ ماہ رمضان کے آغاز کے پرمسرت موقع پر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ اور ملک بھر میں مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

کے سی آر نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ نظم و ضبط اور پرہیزگاری کی سوچ کو ابھارتا ہے اور ایک مثالی زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ تلاوت قرآن، نماز، روزہ، زکوٰۃ اور فطرہ جیسے رفاہی کاموں کے ذریعے روحانیت کو فروغ دیتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قرآن کی تلاوت سے زندگی کے حتمی معنی کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ رمضان کا مقدس مہینہ لوگوں کی زندگیوں میں روشنی لائے اور سب کو خوشیوں سے مالا مال کرے۔


وہیں، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے بھی دونوں تلگو ریاستوں کے مسلمانوں کو رمضان کے آغاز پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں، جس کے دوران قرآن پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا، مسلمان اللہ تعالیٰ کی رحمت حاصل کرنے کے لیے پورا مہینہ روزہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظم و ضبط، خدمت خلق اور روحانیت رمضان کے اہم پیغامات ہیں۔

ریڈی نے مزید کہا کہ روزے رکھتے ہوئے اور مہینہ کو روحانی خیالات کے ساتھ گزارتے ہوئے، مسلمان اپنی دولت کا ایک حصہ غریبوں کے لیے خیرات میں خرچ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان وہ مہینہ ہے جو برے خیالات، ناانصافی اور نفرت کو ختم کرنے کا درس دیتا ہے اور انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنے کی تحریک دیتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔