ہماچل میں آفت زدگان کے لیے وزیر اعلیٰ سکھو کا امدادی قدم

وزیر اعلیٰ سکھو نے آفت کے دوران بے گھر ہو چکے خاندانوں کے لیے ایک اور امدادی قدم اٹھایا ہے۔ حکومت ان لوگوں کو مالی امداد فراہم کرے گی جو کیمپوں سے نکل کر کرائے کے مکان میں رہنا چاہتے ہیں

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

شملہ: ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے ریاست میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ لوگوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آفت سے متاثرہ افراد کو مفت ایل پی جی کٹس اور راشن دیا جائے گا۔ مفت ایل پی جی کٹ میں دیگر چیزوں کے علاوہ ایک ایل پی جی سلنڈر، پریشر ریگولیٹر اور ایک ہاٹ پلیٹ شامل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آفت سے متاثرہ خاندانوں تک بنیادی خوراک کی ضروریات تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے مفت راشن کی فراہمی کو 31 مارچ 2024 تک بڑھا دیا جائے گا۔

اس آفت سے کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ ایسے میں بے گھر خاندانوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ایک اور امدادی قدم اٹھایا ہے۔ حکومت ان لوگوں کو مالی امداد فراہم کرے گی جو کیمپوں سے نکل کر کرائے کے مکانوں میں رہنا چاہتے ہیں۔ سی ایم سکھو نے کہا کہ دیہی اور شہری علاقوں کے لیے بالترتیب5000 روپے اور 10000 روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا عمل شروع کی گئی ہیں۔


وزیر اعلی ہماچل آفت کو قومی آفت قرار دینے کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔ سی ایم سکھو نے کہا کہ وہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پی ایم مودی کو لکھے اپنے خط میں آفت سے متاثرہ ریاست کی پرزور وکالت کی۔ ہماچل پردیش میں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی کو 2013 کے کیدارناتھ سانحہ کی طرح قومی آفت قرار دینے کے لیے پی ایم مودی سے اپیل کرنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

ہماچل پردیش میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 12000 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ سیلاب، بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ سے تقریباً 13000 مکانات کو نقصان پہنچا، قومی شاہراہوں اور سڑکوں پر نقل و حرکت متاثر ہوئی اور سرکاری و نجی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آفت کی وجہ سے کسانوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے کیونکہ ریاست میں زرعی اراضی کا بڑا حصہ زیر آب آ گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔