وِنگ کمانڈر اَبھینندن کے لیے ’پرم ویر چکر‘ کا مطالبہ، کیا کریں گے پی ایم مودی؟

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ پلانی سامی کا کہنا ہے کہ ابھینندن نے پاکستان کے ذریعہ حراست میں لیے جانے کے بعد جس بہادری اور صبر کا مظاہرہ کیا اسے دیکھ کر انھیں ’پرم ویر چکر‘ سے نوازا جانا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ہندوستانی فضائیہ کے وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو اعلیٰ فوجی اعزاز ’پرم ویر چکر‘ سے سرفراز کیے جانے کا مطالبہ ہو رہا ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ پلانی سوامی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر بہادر ابھینندن کو یہ اعزاز دینے کی گزارش کی ہے۔

سی ایم پلانی سامی کے ذریعہ پی ایم نریندر مودی کو لکھا گیا خط جمعہ کے روز میڈیا کے سامنے جاری کیا گیا جس میں پلانی سامی نے واضح لفظوں میں لکھا تھا کہ ’’ابھینندن جنگی طیارہ مگ-21 کو اڑا کر پاکستان لے گئے تھے۔ پاکستانی فوج نے انھیں حراست میں لے لیا تھا۔ اس دوران ابھینندن نے بے مثال صبر اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل حالات کا سامنا کر پورے ملک کا دل جیت لیا۔ ایسے میں وہ اس اعزاز کے حقدار ہیں۔ انھیں ’پرم ویر چکر‘ سے نوازا جانا چاہیے۔‘‘

بتا دیں کہ 14 فروری کو پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے 49 بہادر جوان شہید ہو گئے تھے۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے جیش محمد کے پاکستان واقع ٹریننگ کیمپوں پر بم اندازی کی تھی۔ پاکستانی فضائیہ کے ایک جنگی طیارہ نے جب ہمارے ہوائی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی تو ہندوستانی فضائیہ نے مگ-21 نے اسے مار گرایا تھا۔ اسی دوران ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کا طیارہ کریش ہو گیا تھا۔ طیارہ کریش ہونے کے بعد ابھینندن پیراشوٹ کے سہارے اترے تھے، لیکن وہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں چلے گئے تھے جہاں انھیں پاکستانی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Mar 2019, 2:09 PM