دہلی میٹرو ٹرائل کی بنیاد پر دوبارہ شروع ہو، کیجریوال کی مرکز سے درخواست

سبھی کے تعاون سے دہلی میں اب کورونا کنٹرول میں ہےاور دہلی نے جس طرح سے کورونا سے لڑائی لڑی ہے اس کی تعریف ملک کے علاوہ پوری دنیا میں ہورہی ہے۔

تصویریو این آئی
تصویریو این آئی
user

یو این آئی

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو مرکزی حکومت سے دہلی میٹرو کو ٹرائل کی بنیاد پر مرحلہ وار طریقے سے دوبارہ شروع کئے جانے کی درخواست کی ہے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا ہے کہ ’’دہلی میں کورونا انفیکشن کنٹرول میں ہے۔ ہم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ دہلی میٹرو ریل خدمات کو مرحلہ وار ڈھنگ سے ٹرائل کے طور پر دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی جانی چاہئے۔

وزیراعلی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ سبھی کے تعاون سے دہلی میں اب کورونا کنٹرول میں ہے۔ دہلی نے جس طرح سے کورونا سے لڑائی لڑی ہے اس کی تعریف ملک کے علاوہ پوری دنیا میں ہورہی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ’’اب دہلی میں ہفتہ وار بازار اور ہوٹل کھول دیئے گئے ہیں۔ دہلی کی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے ڈیزل کے دام آٹھ روپے فی لیٹر کم کئے گئے ہیں۔ یہاں کے سبھی تاجروں، دو کروڑ لوگوں اور سبھی اداروں کا شکریہ، مجھے یقین ہے کہ دہلی کی معیشت کو بھی ہم سب مل کر پٹری پر لائیں گے۔‘‘

واضح رہے میٹرو کے بندہونے سے جہاں عام لوگوں کو سفر کرنے میں دشواری ہو رہی ہے وہیں دہلی میں میٹرو کو یومیہ کئی کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Aug 2020, 8:11 AM