وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا ایل جی کے نام مکتوب، اختتامِ ہفتہ کرفیو ختم کرنے کی سفارش

کورونا کے معاملوں میں اچھال کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں نافذ کئے گئے ویک اینڈ (اختتام ہفتہ) کرفیو کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / آئی اے این ایس
وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: کورونا کے معاملوں میں اچھال کے بعد قومی راجدھانی دہلی میں نافذ کئے گئے ویک اینڈ (اختتام ہفتہ) کرفیو کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیجریوال نے دہلی کے ایل جی (لیفٹیننٹ گورنر) انل بیجل کے نام مکتوب ارسال کرتے ہوئے ویک اینڈ کرفیو ختم کرنے کی سفارش کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں کورونا کے معاملوں میں گراوٹ آنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں نافذ ویک اینڈ کرفیو کو ختم کرنے کی سفارش کو منظوری دی ہے۔ ایل جی کو جو سفارش بھیجی گئی ہے اس میں بازاروں میں آڈ ایون کے اصلو کو ہٹانے اور نجی دفاتر کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلونے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 12306 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ جبکہ نمونوں کے پازیٹو آنے کی شرح 21.48 فیصد ہے۔

دہلی میں کورونا کے نئے کیسز میں گراوٹ درج ضرور کی جا رہی ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان 43 مریضوں کی موت واقع ہوئی اور یہ تعداد تیسری لہر کے دوران سب سے زیادہ ہے دہلی میں 10 جون کے بعد ایک دن میں سب سے زیادہ اموات کل ہی درج کی گئی ہیں۔

ادھر ملک بھر میں کورونا کے نئے معاملوں میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوان ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 47 ہزشار 254 کیسز درج کئے گئے۔ وہیں ایک دن میں 403 مریضوں کی موت واقع ہو گئی۔ ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 88 ہزار 396 افراد کورونا کے سبب دم توڑ چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔