چیف اکونومک ایڈوائزر اروند سبرامنیم مستعفی
اروند سبرامنیم کو مرکزی وزیر ارون جیٹلی کا بہت قریبی تصور کیا جاتا ہے۔ مودی حکومت تشکیل پانے کے بعد انھوں نے وزارت مالیات کے چیف ایڈوائزر کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔
حکومت ہند کے چیف اکونومک ایڈوائزر اروند سبرامنیم نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ استعفیٰ وہ ذاتی اسباب کی بنا پر دے رہے ہیں۔ اروند سبرامنیم کو مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی کا بہت قریبی مانا جاتا ہے۔ مودی حکومت بننے کے بعد انھوں نے وزارت مالیات کے چیف ایڈوائزر کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔
اپنے فیس بک پوسٹ سے ارون جیٹلی نے ان کے استعفیٰ کی جانکاری دی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فیملی ایشوز کی وجہ سے اروند سبرامنیم واپس امریکہ جا رہے ہیں۔ جیٹلی نے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس سبرامنیم کا استعفیٰ منظور کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ارون جیٹلی اپنے آپریشن کے بعد بغیر کسی وزارت کے وزیر ہیں اور ان کی جگہ پیوش گویل کو وزیر مالیات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی لگاتار اروند سبرامنیم پر حملہ کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ سال اچھا خاصہ تنازعہ بھی ہو گیا تھا۔ اس وقت ارون جیٹلی کو اپنے چیف اکونومک ایڈوائزر کے دفاع کے لیے آگے آنا پڑا تھا۔ ویسے تو اروند سبرامنیم نے اپنے استعفیٰ کے پیچھے ذاتی اسباب کا حوالہ دیا ہے، لیکن اس کے گہرے سیاسی معنی بھی نکالے جا رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 20 Jun 2018, 4:13 PM