حکومت کچھ شہروں اور قصبوں کے لاک ڈاؤن میں کیوں جھجک رہی ہے: چدمبرم
تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ خود دہلی میں بھی کورونا کے معاملوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے
آندھراپردیش سے کورونا کے دو معاملوں کے بعد ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد اب 172 ہو گئی ہے۔ واضح رہے آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے دو معاملہ سامنے آئے ہیں جن میں پرکاشم ضلع کا ایک مریض ہے جبکہ اس سے پہلے نیلور ضلع میں ایک اور کورونا وائرس کےمریض کی تصدیق ہوئی تھی۔
سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدامبرم نے ٹویٹر پر پر لکھا ہے کہ ’’عالمی طبی تنطیم (ڈبلو ایچ او) کے مینیجنگ ڈاریکٹر کے بیان کے بعد کہ سبھی متاثرہ قصبوں اور شہروں میں دو سے چار ہفتہ کے فوری لاک ڈاؤن کا حکم دینے کے بعد ہمیں کوئی جھجھک نہیں ہونی چاہئے اور مرکزی حکومت کو قدم آگے بڑھاتے ہوئےکچھ ریاستوں کے شہروں اور قصبوں کو لاک ڈاؤن کر نا چاہئے ۔‘‘
ادھر تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ معاملہ سامنے آئے ہیں جبکہ خود دہلی میں کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ممبئی کے سینٹ مائکل چرچ نے تما م لوگوں کو مطلع کیا ہے کہ ایک اپریل چرچ میں آنے پر روک لگا دی گئی ہے۔
حکومت ملک بھر میں کورونا کے معاملوں کو لے کر سنجیدہ ہے لیکن اس وائرس کے نئے مریضوں کی خبریں مستقل آ رہی ہے۔ ادھر ملک بھر میں پانچ لاکھ ریستوراں یکم اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ممبئی میں 45سے زیادہ متاثرین ہیں، کیرل میں 27اور اتر پردیش میں 17معاملہ ہیں جبکہ خود دہلی میں دس سے زیادہ کورونا کے معاملہ ہیں ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔