چھتیس گڑھ: ’ہم سب مل کر کام کریں گے‘، نو تقرر نائب وزیر اعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیو کا اعلان

چھتیس گڑھ کے نو تقرر نائب وزیر اعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیو نے کہا کہ آج بھی وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل ہیں اور ہم وزیر اعلیٰ کے چہرے پر ہی انتخاب لڑیں گے، ہم سب مل کر کام کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ٹی ایس سنگھ دیو، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

ٹی ایس سنگھ دیو، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

چھتیس گڑھ کے نوتقرر نائب وزیر اعلیٰ ٹی ایس سنگھ دیو رائے پور ہوائی اڈہ پہنچ گئے ہیں۔ اس دوران انھوں نے میڈیا سے کہا کہ ’’ایک بڑی ذمہ داری کا احساس ہو رہا ہے۔ ہمیشہ کانگریس پارٹی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ ہائی کمان نے جب بھی کوئی ذمہ داری دی اسے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر نبھانے کی کوشش کی ہے۔ ہم مل کر کام کریں گے تو بہت اچھا نتیجہ نکلے گا۔‘‘

ٹی ایس سنگھ دیو نے میڈیا کے سامنے یہ بھی کہا کہ آج بھی وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل ہی ہیں اور ہم وزیر اعلیٰ کے چہرے پر ہی انتخاب لڑیں گے۔ عوام کے حق میں ہم سب مل کر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز دہلی میں چھتیس گڑھ کانگریس کی بڑی میٹنگ رکھی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل، ٹی ایس سنگھ دیو سمیت چھتیس گڑھ کے سرکردہ لیڈران موجود تھے۔ میٹنگ میں راہل گاندھی بھی شامل ہوئے تھے۔ میٹنگ میں کل ہی ٹی ایس سنگھ دیو کو نائب وزیر اعلیٰ بنائے جانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ٹوئٹ کر انھیں مبارکباد پیش کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔