چھتیس گڑھ انتخابات: بی جے پی اور اس کے لیڈر قبائلیوں کو جانور سمجھتے ہیں، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا، ’’وہ قبائلی نوجوانوں پر پیشاب کرتے ہیں، پھر ویڈیو وائرل کرتے ہیں۔ وہ قبائلیوں کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ کہاں ہونی چاہیے۔ اسی لیے انہوں نے آپ کو ’ونواسی‘ کہنا شروع کیا‘‘

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

رائے پور: چھتیس گڑھ میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ میں 3 دن باقی ہیں اور آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جگدل پور میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے کہا، ’’وہ (بی جے پی لیڈر) قبائلی نوجوانوں پر پیشاب کرتے ہیں، پھر ویڈیو وائرل کرتے ہیں۔ وہ قبائلیوں کو دکھانا چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ کہاں ہونی چاہیے!‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ آپ کے لیے لفظ 'ونواسی' ایجاد کیا گیا ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ آپ کی جگہ جنگل میں رہنے والے جانوروں کی طرح ہونی چاہیے، جیسا کہ ان کے لیڈر جانوروں کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں۔ ان کے ذہن میں آپ لوگ جنگل کے باشندے ہیں۔ جبکہ آپ کو لفظ 'آدیواسی' ہے مخاطب کیا جانا چاہئے، جوکہ ایک انقلابی لفظ ہے۔ لفظ 'آدیواسی' میں آپ کی سچائی بیان ہوتی ہے۔ آدیواسی کا مطلب ہے وہ جو اس ملک کے پہلے مالک ہیں۔‘‘


انہوں نے مزید کہا، ’’بی جے پی اس (آدیواسی) لفظ کو استعمال نہیں کرتی ہے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اگر وہ یہ لفظ استعمال کریں گے تو انہیں آپ کے جنگلات، پانی اور زمین واپس کرنے پڑیں گے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس آدیواسیوں کے لیے ٹرائبل بل، پی ای ایس اے قانون اور 'لینڈ ایکوزیشن قانون' لے کر آئی۔ اس میں صاف لکھا تھا کہ جب تک قبائلی گاؤں کی گرام سبھا اجازت نہیں دیتی، کوئی بھی قبائلیوں کی زمین نہیں لے سکتا۔ ہم نے یہ وعدہ کیا تھا اور یہ وعدہ پورا کیا۔

انہوں نے کہا ’’آدیواسی ایک انقلابی لفظ ہے۔ آدیواسی کا مطلب ہے اس ملک کے پہلے اور حقیقی مالک، یعنی اس ملک کے پانی، جنگلات اور زمین کے مالک۔ بی جے پی کے لوگ قبائلیوں کو 'ونواسی' کہتے ہیں، یعنی جنگل میں رہنے والے لوگ۔ ونواسی لفظ قبائلیوں کی توہین ہے، جسے کانگریس پارٹی کبھی قبول نہیں کر سکتی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔