یوم جمہوریہ پر چھتیس گڑھ کے سی ایم بگھیل کا تحفہ، 15 لاکھ کسانوں کی آبپاشی معاف
چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت آنے کے بعد سے کسانوں کو راحت دینے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت سازی کے ساتھ ہی کسانوں کے لئے قرض معافی کا اعلان کیا گیا تھا اور اب کسانوں کی آبپاشی معاف کر دی گئی ہے۔
چھتیس گڑھ کسانوں کے لئے ایک اور خوش خبری ہے۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے ریاست کے کسانوں کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ رائے پور میں منعقدہ یوم جمہوریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت نے اکتوبر 2018 تک کی آبپاشی (ایریگیشن ٹیکس) معاف کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ کسانوں کی یہ آبپاشی 207 کروڑ روپے کی ہے۔ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اعان کرتے ہوئے اطلاع دی کہ اس سے 15 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوگا۔
دراصل حال ہی ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس پارٹی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر کانگریس کی حکومت بنی تو کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات دی جائے گی اور ان کا قرض بھی معاف کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد تین ریاستوں مدھیہ پردیش چھتیس گرھ اور راجستھان میں کانگریس کی حکومت قائم ہونے کے بعد لگاتار کسانوں کے لئے راحت بھرے فیصلے لئے جا رہے ہیں۔
کسانوں کو راحت دینے کے لئے اب تک یہ فیصلے لئے جا چکے ہیں:
- کسانوں کے حق میں قرض معافی کی گئی۔
- دھان کے منیمم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) 2500 روپے طے کیے گئے۔
- دھان کو مکمل طور پر خریدنے کا اعلان کیا گیا۔
- کسانوں کی تحویل میں لی گئی زمین لوٹایئی گئی۔
- ربیع کی فصل کے لئے پانی دستیاب کرایا گیا۔
- اور اب اکتوبر 2018 تک کی آبپاشی معاف کرنے کا اعلان کیا گیا۔
- اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی نے کسانوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنی تو سب سے پہلے ان کا قرض معاف کیا جائے گا۔ لہذا ریاست میں حکومت بنتے ہی سب سے پہلے یہ کیا کام کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔