چوہان بانگر کی زندہ دل عوام نے کیجریوال کو ہرانے کا کام کیا: عمران پرتاپ گڑھی

چودھری زبیر احمد کی شاندار جیت پر منعقد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ چوہان بانگر کی زندہ دل عوام نے کیجریوال کو ہرانے کا کام کیا ہے جس کی دھمک پورے ہندوستان میں سنائی دے رہی ہے۔

تصویر محمد تسلیم
تصویر محمد تسلیم
user

محمد تسلیم

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن ضمنی الیکشن میں چوہان بانگر وارڈ نمبر 41 ای سے چودھری زبیر احمدکی شاندار جیت کی خوشی میں سیلم پور پھل مارکیٹ میں ایک پر وقار جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس جلسہ میں عالمی شہرت یافتہ شاعر اور کانگریس لیڈر عمران پر تاپ گڑھی، کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل، امرتا دھون، صوبائی دہلی کانگریس کمیٹی کے نائب صدر علی مہدی، کانگریس کے قدآور لیڈر سابق ایم ایل اے آصف محمد خان، سابق ایم ایل اے چودھری متین احمد، مقصود جمال، سید ناصر جاوید، افسر خان، جاوید بر قی،نکیتا چتر ویتی کے علاوہ ہزاروں کانگریس کارکنان نے شرکت کی۔

چوہان بانگر کی زندہ دل عوام نے کیجریوال کو ہرانے کا کام کیا: عمران پرتاپ گڑھی

عمران پر تاپ گڑھی کی آمد سے قبل سیلم پور کے عوام ان کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے اور جیسے ہی عمران نے جلسہ میں شرکت کی، کانگریس پارٹی زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے جلسہ گونج اٹھا۔ سابق ایم ایل اے چودھری متین احمد، زبیر احمد اور علی مہدی نے عمران پر تاپ گڑھی کا صمیم قلب سے شال پہنا کر استقبال کیا اور ایورڈ سے بھی نوازا۔جلسہ میں عران پرتاپ گڑھی کی شاعری سے سیلم پور کے عوام خوب لطف اندوزبھی ہوئے۔


جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران پرتاپ گڑھی نے کہاکہ ’’میں نے چوہان بانگر کی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر آپ نے زبیر احمد کو جتا دیا تو میں دوبارہ آپ سے ملنے اور آ پ سب کا شکریہ ادا کرنے ضرور آؤں گا اور آج میں اپنا وعدہ پورا کرنے یہاں آیا ہوں۔‘‘

چوہان بانگر کی زندہ دل عوام نے کیجریوال کو ہرانے کا کام کیا: عمران پرتاپ گڑھی

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران نے کہاکہ ’’چوہان بانگر وارڈ کے زندہ دل عوام نے چودھری زبیر احمد کو کامیاب بنا کر زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اس جیت کی دھمک نہ صرف دہلی بلکہ پورے ہندوستان میں سنائی دے رہی ہے۔ تاہم اس شاندار جیت نے آندھیوں میں دیا جلانے کا کام کیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نوجوان نے کانگریس پارٹی کا جو پر چم بلند کیا ہے اس سے کانگریس کارکنان میں غضب کا جوش و ولولہ پیدا ہو گیا ہے، اور جو کانگریس کا شعلہ یہاں سے اٹھا ہے وہ آئندہ ایم سی ڈی الیکشن، ودھان سبھا کے چناؤ میں پوری دہلی کو بتائے گا کہ ’ترس کھاؤ نہ ہم پر وقت کے مارے نہیں ہیں ہم، بتا دو گر دش ِ دوراں ہارے نہیں ہیں ہم ‘۔


عمران پرتاپ گڑھی نے کہاکہ اس صوبہ کے وزیر اعلی، جن کی تقریر سن کر ایسا لگتا ہے کہ وہ بی جے پی کے حکمرانوں سے بھی ایک قدم آگے چل رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی حکومت کے ’دیش بھکتی بجٹ‘ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس بجٹ کی تھالی میں جو چاشنی ہے اس کے پیچھے وہی مشن ہے جو 14-2013 میں شروع کیا گیا تھا جب کانگریس کے خلاف انّا ہزارے، کرن بیدی کو دہلی میں بٹھا کر ماحول بنایا گیا تھا۔ آج وہی انّا ہزارے اور کرن بیدی کہاں ہیں دیکھ لیجئے۔

چوہان بانگر کی زندہ دل عوام نے کیجریوال کو ہرانے کا کام کیا: عمران پرتاپ گڑھی

عمران پرتاپ گڑھی نے کہاکہ لوک پال بل کے نام پر آر ایس ایس اور بی جے پی نے کانگر یس کو ختم کرنے کے لئے ان سب مہروں کا سہارا لے کر دہلی کے عوام کو بے وقوف بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب میں چودھری زبیر کی حمایت میں چوہان بانگر آیا تھا تو آپ لوگوں سے کہا تھا کہ آگ کو پانی کا ڈر بنا رہنا چاہئے۔ آپ لوگوں نے اپنے ووٹوں سے نفرت کی آگ کو بتا دیا کہ اگر تم ہمارے خلاف جاؤ گے، تو ہم عرش سے فرش پر لانے کا دم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے وزیر اعلی، نائب وزیر اعلی اور تمام ایم ایل اے،کونسلر منتر ی سے لیکر سنتری تک یہ سوچ رہے تھے یہاں کے عوام جھانسے میںآجائیں گے لیکن ان کو خبر نہیں تھی کہ اب مسلمان بیدار ہو چکا ہے وہ تمہارے جھانسے میں نہیں آنے والا اور کیجریوال کو جو جواب چوہان بانگر کے عوام نے دیا ہے میں اس کو سلام کر تا ہوں۔


عمران پرتاپ گڑھی نے کہاکہ زبیر احمد کو ہرانے کے لئے پوری دہلی سرکار سرگرم ہو گئی تھی لیکن یہاں کی ماں اور بہنوں نے بھی اپنی عقل مندی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے یہ پیغام دے دیا کہ ہم اپنے وجود کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کافی لوگوں نے یہاں آنے سے منع کیا تھا کہ عمران کہا جارہے ہو وہاں کانگریس نہیں جیتنے والی میں نے ان لوگوں کو واضح طور پر جواب دیا ہارنے کے ڈر سے لڑنا نہیں چھوڑا جاتا۔انہوں نے کہاکہ اس ملک کو اگر کوئی ترقی کی بلندیوں پر لے جاسکتی ہے وہ صرف کانگریس پارٹی ہے۔اخیر میں انہوں نے کانگریس کارکنان سے مخاطب ہوکر کہاکہ مایوسی کفر ہے وقت کی نبض پکڑو وقت کے ساتھ چلو جیسے آج آپ سب ساتھ چل رہے ہو، جو لوگ وقت کے ساتھ نہیں چلتے ان کو بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

چوہان بانگر کی زندہ دل عوام نے کیجریوال کو ہرانے کا کام کیا: عمران پرتاپ گڑھی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔