پنجاب کے لوگوں کو چنّی حکومت نے دیا ’دیوالی گفٹ‘، بجلی کی قیمتوں میں تخفیف اور مہنگائی بھتہ میں اضافہ
چنّی حکومت کے اعلان کے بعد ملازمین کو مجموعی طور پر 440 کروڑ روپے ہر ماہ ڈی اے کی شکل میں زیادہ ملیں گے، اتنا ہی نہیں وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے بجلی شرحوں میں کمی کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
پنجاب حکومت نے ریاست کے لوگوں کو اور ملازمین کو دیوالی کا بڑا تحفہ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت چنّی نے پریس کانفرنس کے دوران کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے دیوالی سے قبل ریاست کے لوگوں کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے سرکاری ملازمین کے لیے مہنگائی بھتے میں 11 فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ملازمین کو مجموعی طور پر 440 کروڑ روپے ہر ماہ ڈی اے کی شکل میں زیادہ ملیں گے۔ اتنا ہی نہیں، وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنّی نے بجلی کی شرحوں میں کمی کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ چنّی نے کہا کہ بجلی اتنی ہی مہنگی ہو جتنی کہ لوگ دے سکیں۔ متفقہ طور پر کابینہ نے فیصلہ لیا ہے کہ بجلی کی شرحوں میں کمی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ بجلی شرحوں میں تین روپے کی کمی کی جائے گی۔ سات کلو واٹ تک کے سلیب میں ان کا ٹیرف تین روپے فی یونٹ کم ہوگا۔ ابھی 100 یونٹ پر 4.19 روپے تھا، جو اب 1.19 روپے رہ جائے گا۔ 8.76 روپے والا ریٹ اب 5.76 روپے فی یونٹ ہو جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔