چندر شیکھر آزاد کی مرکزی حکومت پر تنقید، ’ای ڈبلیو ایس کوٹہ‘ کو ریزرویشن پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا

نگینہ سے رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد نے دہلی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈبلیو ایس کے 10 فیصد کوٹہ کو ریزرویشن پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا

<div class="paragraphs"><p>رام لیلا میدان پر چندر شیکھر آزاد / آئی اے این ایس</p></div>

رام لیلا میدان پر چندر شیکھر آزاد / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: آزاد سماج پارٹی کے سربراہ اور یوپی کے نگینہ سے رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد نے دہلی کے رام لیلا میدان پر منعقدہ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ای ڈبلیو ایس (اقتصادی طور پر پسماندہ زمرہ) کے 10 فیصد کوٹہ کو ریزرویشن پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ای ڈبلیو ایس کے تحت 10 فیصد ریزرویشن متعارف کرایا گیا، تو اس وقت ہماری سابقہ جماعتوں نے اس کی حمایت کی۔

چندر شیکھر آزاد نے اپنے خطاب میں کہا، "ریزرویشن کو ختم کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا گیا اور سب سے بڑا حملہ کب ہوا؟ جب ای ڈبلیو ایس کا 10 فیصد کوٹہ متعارف کرایا گیا۔ ہماری سابقہ جماعتوں نے اس وقت اس کی حمایت کی، حالانکہ یہ ریزرویشن پر سب سے بڑا حملہ تھا۔ اگر اسی دن ہم سڑکوں پر نکل کر اپنی آواز بلند کرتے، اس کی مخالفت کرتے، تو کسی کی دوبارہ ریزرویشن پر حملہ کرنے کی جراْت نہ ہوتی۔‘‘


چندر شیکھر آزاد نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بھی اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’دہلی میں پورے ملک نے بہوجن سماج کے اتحاد کا جو بڑے پیمانے پر مظاہرہ دیکھا ہے اس نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ حقوق کی لڑائی میں دعوتیں نہیں بھیجی جاتیں، جن کا ضمیر زندہ ہوتا ہے وہ خود دوڑ کر آتے ہیں۔‘‘

انہوں نے لکھا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے دلت برادری کے اتحاد کو تقسیم کرنے کی کوششوں کے خلاف ہر سطح پر بیداری مہم چلائی جائے گی تاکہ سماج کے ہر فرد کو حکومت کی سازش سے آگاہ کیا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔