سپریم کورٹ پہنچا چنڈی گڑھ میئر الیکشن تنازعہ، عآپ امیدوار کلدیپ نے عرضی کی داخل

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے چنڈی گڑھ میئر الیکشن معاملہ پر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس نے دھوکہ بازی کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

چنڈی گڑھ میئر الیکشن میں ملی حیرت انگیز شکست کے بعد عآپ اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار کلدیپ ڈھلور نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کر انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے اس انتخاب کو خارج کرنے کے لیے پہلے پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، لیکن ہائی کورٹ نے فوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا اور بدھ کے روز کہا تھا کہ بی جے پی سے نومنتخب میئر منوج سونکر اپنی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے انتظامیہ سے تین ہفتہ کے اندر جواب طلب کیا تھا اور آگے کی سماعت کے لیے 26 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

ہائی کورٹ کے ذریعہ فوری راحت نہیں ملنے سے مایوس عآپ لیڈر کلدیپ ڈھلور نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ اپنی عرضی میں کلدیپ نے ووٹنگ کے عمل میں بے ایمانی کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے اس انتخاب کو رد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حالانکہ فی الحال اس عرضی کی منظوری سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔


اس سے قبل پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بدھ کے روز ہی اپنے بیان میں واضح کر دیا تھا کہ عآپ اور کانگریس سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ مان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’چنڈی گڑھ میئر انتخاب جمہوریت کے قتل کی مثال ہے۔ 30 جنوری کا دن جمہوریت کے لیے سیاہ دن ہے۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو چنڈی گڑھ میئر انتخاب ہوا جس کا نتیجہ بھی اسی دن برآمد ہو گیا۔ ریٹرننگ افسر نے عآپ اور کانگریس اتحاد کے 8 کونسلروں کا ووٹ رد کر دیا تھا جس کی وجہ سے بی جے پی امیدوار کے ووٹوں کی تعداد بڑھ گئی اور بی جے پی امیدوار منوج سونکر کو 12-16 سے فاتح قرار دے دیا گیا۔ اس ریزلٹ کو دیکھ کر ملک بھر کی اپوزیشن پارٹیاں بی جے پی پر حملہ آور ہیں اور جمہوریت کا قتل کرنے کا الزام عائد کر رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔