بی جے پی کارکنان نے دلتوں کی انگلی پر لگائی سیاہی، ووٹ نہ دینے کیلئے 500-500 کی رشوت

دلت ووٹروں کا الزام ہے کہ بی جے پی کارکنان نے انہیں ووٹ نہ ڈالنے کے لئے 500-500 روپے بطور رشوت دئے اور ان کی انگلی پر زبردستی سیاہی لگا دی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلہ کے دروان اتر پردیش کے چندولی میں ووٹ نہ دینے کے عوض میں نوٹ بانٹنے کا معاملہ منظر عام پر آیا ہے۔ چندولی لوک سبھا علاقہ کے تاراجیون پور گاؤن میں دلت بستی کے لوگوں نے بی جے پی کارکنان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ووٹ نہ ڈالنے کے لئے رشوت دی گئی ہے اور زبردستی ان کی انگلی پر پولنگ کے دوران استعمال ہونے والی سیاہی لگا دی گئی۔ دلتوں نے کہا کہ انہیں 500-500 روپے بطور رشوت دئے گئے ہیں۔


چندولی کے ایس ڈی ایم نے اس معاملہ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ شکایت کرنے والے تھانہ میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔ اسی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ شکایت دہندہ ووٹ ڈال سکتے ہین۔ انہوں نے کہا کہ شکایت دہندگان کو اپنی شکایت میں لکھنا ہوگا کہ ان کی انگلیوں پر زبردستی سیاہی لگا دی گئی ہے۔


واضح رہے کہ پولنگ کے آخری مرحلہ کے تحت 8 ریاستوں کی 59 سیٹوں پر پولنگ جاری ہے۔ اس میں اتر پردیش کی چندولی سمیت 13 لوک سبھا سیٹیں چامل ہیں۔ چندولی لوک سبھا حلقہ انتخاب سے بی جے پی کے ریاستی صدر مہیندر کمار پانڈے امیدوار ہیں۔ وہیں سماجوادی پارٹی کے سنجے سنگھ چوہان اس مرتبہ اتحاد کے امیدوار ہیں۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 19 May 2019, 11:10 AM