یوپی، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ سمیت کئی ریاستوں میں تیز بارش کا امکان، الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے 25 اگست تک ماہی گیروں کو اوڈیشہ کے ساحل اور خلیج بنگال کے قریب سمندر میں نہیں جانے کی صلاح دی ہے

<div class="paragraphs"><p>بارش کی علامتی تصویر/ یو این آئی</p></div>

بارش کی علامتی تصویر/ یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

پورے ملک میں پہاڑی علاقے سے لے کر میدانی علاقے تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی ریاستوں میں بارش کی وجہ سے زبردست تباہی کا سامنا ہے۔ جانی و مالی نقصان کے ساتھ ساتھ سیلاب، آمد و رفت میں رکاوٹ، بجلی بحران، لینڈ سلائڈ، بادل پھٹنے جیسے واقعات سے بھی لوگوں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس سلسلے میں آنے والے کچھ دنوں میں اترپردیش، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ سمیت کئی ریاستوں میں تیز بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی بھونیشور مرکز کی ڈائرکٹر منورما موہنتی نے کہا کہ کم دباؤ کا علاقہ مغربی بنگال کے شمالی حصوں اور اس کے آس پاس بنا ہے۔ یہ یہیں سے جھارکھنڈ کی جانب بڑھے گا۔ ساتھ ہی خلیج بنگال کے اوپر بھی ایک طوفان کا دباؤ بنا ہوا ہے۔ ایسے میں ان دونوں کے دباؤ کی وجہ سے اوڈیشہ کے کئی حصوں میں اگلے 4 دنوں تک شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ 25 اگست تک ماہی گیروں کو اوڈیشہ کے ساحل اور خلیج بنگال کے پاس سمندر میں نہ جانے کی صلاح دی گئی ہے۔


اترپردیش میں بھی ہفتہ کو اچھی مقدار میں بارش ہونے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے یہاں اگلے دو دن تیز بارش کے پیش نظر جنوبی، بندیل کھنڈ اور مغرب کے علاقوں سمیت 20 سے زیادہ ضلعوں میں یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال اور بحیرہ عرب میں لو پریشر ایریا کی وجہ سے مدھیہ پردیش میں بارش کا اسٹرانگ سسٹم فعال ہو گیا ہے۔ اگلے تن دن یعنی 26 اگست تک تیز بارش کا سلسلہ ہوگا۔

سینئر سائنسداں وید پرکاش نے بتایا کہ حال میں ایک مانسون ٹرف ریاست کے سیدھی سے ہوکر گزر رہی ہے۔ خلیج بنگال میں 'لو پریشر' سسٹم ایکٹیو ہے۔ وہیں دوسرا 'لو پریشر' ایریا بحیرہ عرب کی طرف فعال ہے جو آنے والے دنوں میں مدھیہ پردیش کے جنوب-مغربی حصے کی طرف بڑھے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک سائیکلونک سرکولیشن سسٹم بھی ہے۔ اس وجہ سے ریاست میں بارش کا ایک دور چل رہا ہے اور اگلے 24 گھنٹے میں سسٹم مزید مضبوط ہوگا۔


مغربی بنگال میں بھی موسم کا مزاج بدلنے والا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کم دباؤ کی وجہ سے ریاست کے زیادہ تر حصوں میں بارش ہوگی۔ یہاں 26 اگست تک زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔ 23 سے 26 اگست تک جنوبی اور شمالی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنا پور، بانکورہ، مشرقی و مغربی وردھمان، پرولیا اور بیرم ضلع میں زوردار بارش ہونے کے آثار ہیں۔

طوفانی بارش اور بادل پھٹنے کے واقعات سے ملک کی کئی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ اتراکھنڈ میں طوفانی بارش کی وجہ سے بدری ناتھ، کیدار ناتھ اور یمونوتری جانے والی قومی شاہراہ میں رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ ٹہری اور چمولی میں بادل پھٹنے سے کئی زرعی زمین اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ تریپورہ میں افسران نے بتایا کہ بحفاظت نکالے گئے 65400 لوگوں کو 450 کیمپوں میں رکھا گیا ہے۔ ادھر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بتایا کہ تریپورہ میں سیلاب کی حالت کے مدنظر حکومت نے متاثر لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے 40 کروڑ روپے جاری کرنے کو منظوری دے دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔