اعظم خان کی صحت اور جیل سے رِہائی کے لیے درگاہ اجمیر شریف میں چادر پیشی
کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے بعد اعظم خان کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی تھی اور ان کا علاج لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں جاری ہے۔
رامپور: لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں زیر علاج سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے جنرل سکریٹری و رکن پارلیمان محمد اعظم خان کے صحت و جیل سے جلد از جلد رہائی کے لئے پارٹی کارکنوں نے خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کی درگارہ اجمیر شریف میں چادر پیش کر کے دعائیں کیں۔
رامپور کے کاونسلر اقرار حسین کی قیادت میں ایس پی کارکنوں نے اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز کی درگارہ پر پہنچ کر رکن پارلیمان کی صحت و رہائی کے لئے چار پیش کی۔ ساتھ ہی ان کے اور ان کے سابق ایم ایل اے بیٹے عبد اللہ اعظم خان کی رہائی کے لئے بھی دعائیں مانگیں۔ درگارہ کے خاتم سید محمد طلبہ صابری نے سبھی کے ساتھ مل کر محمد اعظم خان کی صحت و رہائی کی دعا کرائی۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے کے بعد محمد اعظم خان کی طبیعت پھر بگڑ گئی تھی جن کا علاج لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں چل رہا ہے، وہیں عبد اللہ اعظم خان سیتاپور کی جیل میں بند ہیں۔ اسی سلسلے میں سماج وادی پارٹی اور عوام کی طرف سے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔