راہل گاندھی کی جانب سے خواجہ معین الدینؒ کی درگاہ میں چادر پیش

اجمیر میں خواجہ مدین الدین حسن چشتیؒ کی درگاہ میں چادر چڑھائی گئی اور گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کے امن کی دعا کی گئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اجمیر: کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی جانب سے آج خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائی گئی اور گلہائے عقیدت پیش کرکے ملک میں امن، سکون اور خوشحال کی دعا مانگی گئی۔ ریاستی کانگریس کے صدر سچن پائلٹ نے مسٹر گاندھی کی جانب سے خواجہ کے 806ویں عرس کےموقع پر چادر پیش کی۔ اس کے بعد بلند دروازے پر راہل گاندھی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

مسٹر گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عظیم صوفی سنت خواجہ غریب نواز کی تعلیمات ہر مذہب کیلئے ہے، جو انسانیت کا درس دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیابھرمیں لوگ خواجہ غریب نواز کے پیروکار ہیں اورعرس کے موقع پر اجمیر شریف آتے ہیں۔ انہوں نے غریب نواز کی شخصیت کو انسانیت و بھائی چارے کا پیغام دینےوالا قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کے بتائے طریقے پر چل کر ہی ترقی و خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 25 Mar 2018, 12:33 PM