کورونا انفیکشن میں اضافہ کے پیش نظر 10 ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات

مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے ہفتہ کو بتایا کہ مرکزی ٹیمیں کیرالہ، مہاراشٹر، تمل ناڈو، مغربی بنگال، میزورم، کرناٹک، بہار، اتر پردیش، جھارکھنڈ اور پنجاب میں تعینات کی گئی ہیں۔

کورونا وائرس، علامتی تصویر / آئی اے این ایس
کورونا وائرس، علامتی تصویر / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: اومیکرون سمیت کووڈ کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر مرکزی حکومت نے کیرالہ، مہاراشٹر اور میزورم سمیت 10 ریاستوں میں مرکزی ٹیمیں تعینات کی ہیں جو ہر شام اپنی رپورٹ دیں گی۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ مرکزی ٹیمیں کیرالہ، مہاراشٹر، تمل ناڈو، مغربی بنگال، میزورم، کرناٹک، بہار، اتر پردیش، جھارکھنڈ اور پنجاب میں تعینات کی گئی ہیں۔ یہ ٹیمیں روزانہ شام کو اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔

وزارت نے بتایا کہ یہ ٹیمیں ان ریاستوں میں تعینات کی گئی ہیں جہاں کووڈ-19 کے انفیکشن میں اضافے یا اومیکرون کے زیادہ مریض سامنے آنے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ٹیمیں ان ریاستوں میں بھی بھیجی گئی ہیں جہاں کووڈ ویکسینیشن قومی اوسط سے کم ہے۔ یہ ٹیمیں کووڈ ویکسینیشن، ہسپتالوں میں بستروں کی دستیابی، کووڈ ٹیسٹنگ اور جینوم سیکوینسنگ وغیرہ کی دیکھ بھال کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔