کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مرکزی حکومت کو مزید اقدامات کرنے ہوں گے: چدمبرم

پی چدمبرم نے کہا کہ انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل کے انتباہ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر ہمارے پاس اس وائرس کو روکنے کے لئے 30 دن کا وقت ہے، تو ہمیں تیزی سے اور عزائم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔

سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم
سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق وزیر داخلہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مرکزی حکومت کے اقدامات پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لئے مرکز حکومت مزید اقدامات کرے۔

چدمبرم نے اتوار کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کیے گئے اب تک کے اقدامات تسلی بخش ہیں، لیکن کیا ہم اس میں اور کچھ نہیں کر سکتے؟ كووڈ -19 کے مثبت کیسز ایک ہفتہ میں 31 سے بڑھ کر 84 ہو گئے ہیں۔ کئی ریاستی حکومتوں نے جزوی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ اب مرکزی حکومت کو اس پر مزید توجہ دینے کا وقت آ گیا ہے‘‘۔


کانگریسی لیڈر نے کہا ’’انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل (آئی سی ایم آر) کے انتباہ پر توجہ دینے کا وقت ہے۔ اگر ہمارے پاس اس وائرس کو روکنے کے لئے 30 دن کا وقت ہے، تو ہمیں تیزی سے اور عزائم کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔ قابل غور ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثر معاملات کی تعداد بڑھ کر 97 ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔