مرکزی حکومت ایک سال میں 10 لاکھ لوگوں کی تقرری کرے گی: پردھان

لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ معلومات دیتے ہوئے دھرمیندر پردھان نے کہا کہ 30 فیصد عہدے ابھی خالی پڑے ہوئے ہیں اور انہیں بھرنے کا عمل جاری ہے۔

دھرمیندر پردھان، تصویر آئی اے این ایس
دھرمیندر پردھان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے کہا ہے کہ حکومت یونیورسٹیوں اور دیگر محکموں میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور ایک سال کے اندر 10 لاکھ سے زیادہ آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ معلومات دیتے ہوئے دھرمیندر پردھان نے کہا کہ 30 فیصد عہدے ابھی خالی پڑے ہوئے ہیں اور انہیں بھرنے کا عمل جاری ہے۔ حکومت کا منصوبہ ہے کہ ایک سال کے اندر 10 لاکھ تقرریاں پر کی جائیں گی اور اس میں محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر بھرتیاں ہوں گی۔

دھرمیندر پردھان نے کہا کہ گزشتہ سال میں 2000 پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کی گئی ہے، جس میں کوراپوٹ سنٹرل یونیورسٹی میں بھی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ علی گڑھ یونیورسٹی کے توسیعی مراکز مرشد آباد اور ملاپورم میں بھی کھولے گئے ہیں، سابقہ حکومت نے 2011 میں اس کا اعلان کیا اور خواب دکھائے، لیکن اس سمت میں کام نہیں کیا، جس کی وجہ سے اس کام کو آگے بڑھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔