مرکزی حکومت بچوں کو متاثر کرنے والے اومیکرون کے لیے رہنما خطوط جاری کرے: اجیت پوار

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا کہ ’اومیکرون‘ کے بڑھتے بحران کے پیش نظر ضروری ہے کہ مرکزی حکومت کا محکمہ صحت سخت پالیسی کا اعلان کرے اور اسے اپنائے۔

تصویر ٹوئٹر @AjitPawarSpeaks
تصویر ٹوئٹر @AjitPawarSpeaks
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے پیر کو کہا کہ مرکزی حکومت کے محکمہ صحت کو کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے لیے نئی ہدایات جاری کرنی چاہئیں کیونکہ یہ بچوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔ آج صبح یہاں چیتیہ بھومی پر ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد اجیت پوار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ مرکزی حکومت کو کورونا وائرس کی اس نئی شکل کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اجیت پوار نے کہا کہ مرکزی حکومت کو کورونا وائرس (کووڈ-19) کی بوسٹر خوراک پر اپنی پالیسی کو عام کرنا چا ہئے۔ انہوں نے کہا کہ 'اومیکرون' کے بڑھتے بحران کے پیش نظر ضروری ہے کہ مرکزی حکومت کا محکمہ صحت سخت پالیسی کا اعلان کرے اور اسے اپنائے۔ جن شہروں میں بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں ان کے الگ قوانین ہونے چاہئیں۔


اجیت پوار نے تمام سیاسی جماعتوں سے یہ بھی کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فرقوں کے درمیان ’کوئی اختلافات پیدا نہ ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی واقعے کو سیاسی چشمہ سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ صحیح راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے یہی بات ملک اور دنیا کو بتانے کی کوشش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔