مرکزی حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دیا: ٹکیت

راکیش ٹکیٹ نے کہا کہ ان کا پروگرام تواتر سے جاری ہے۔ وہ پورے ملک میں جائیں گے اور کسانوں، تاجروں اور ملازموں کے ساتھ مرکزی حکومت نے جو دھوکہ دہی کی ہے اسے اجاگر کریں گے۔

راکیش ٹکیٹ، تصویر یو این آئی
راکیش ٹکیٹ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پریاگ راج: بھارتیہ کسان یونین (بی کے یو) کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ راکیش ٹکیت جو مغربی بنگال سے پریاگ راج پہنچے تھے، نے اتوار کو جھلوا میں کسان رہنما سنجے یادو کی رہائش گاہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ حکومت صنعت کاروں کو سب کچھ فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ کم سے کم سپورٹ پرائس (ایم ایس پی) پر کوئی قانون نہیں بنایا جا رہا ہے جس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ یہ حکومت کسان مخالف ہے اور ان کے ساتھ غداری کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں میں شعور بیدار کرنے اور ہر طبقے کی حمایت کے لئے وہ دورے پر نکلے ہیں۔ ان کا پروگرام تواتر سے جاری ہے۔ وہ پورے ملک میں جائیں گے اور کسانوں، تاجروں اور ملازموں کے ساتھ مرکزی حکومت نے جو دھوکہ دہی کی ہے اسے اجاگر کریں گے۔


کسان رہنما نے کہا کہ ایم ایس پی کو نافذ کرنے سے کسان کا چاول 1850 روپے میں فروخت ہوگا لیکن حکومت اس چاول کو صرف 900 روپے میں حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اب کسان اپنا چاول حکومت کو نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ سننے کے لئے تیار ہے اور نہ ہی کوئی بات کرنے کے لئے۔ ایسی صورتحال میں دہلی کو اب بھی چاروں اطراف سے گھیر کر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ایم ایس پی سے متعلق قانون نہیں بنایا جاتا اور تینوں زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیاجاتا تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔