کورونا کے بڑھتے معاملوں نے اڑائی سب کی نیند
مہاراشٹر کے بعد پنجاب ایسی ریاست ہے جہاں کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔اس اضافہ کے پیش نظر پنجاب میں 31 مارچ تک تمام اسکول اور کالج بند کر دئے گئے ہیں ۔
کورونا کے نئے معاملوں میں شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور اس کی سب سے زیادہ شدت ریاست مہاراشٹر میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس نئے رجحان کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ضابطوں پر عمل کرنا لازمی ہے۔
مرکز نے ریاستی حکومتوں کو تحریر کیا ہے کہ کورونا سے متعلق ضابطوں پر سختی سے عمل کرانے کو یقینی بنایا جائے۔ وزارت نے خط میں زور دیا ہے کہ ماسک پہننے، سماجی دوری بنائے رکھنے اور ہاتھوں کی صفائی کے ضابطوں پر عمل کو یقینی بنایا جائے۔ وزارت نے کہا ہے کہ معاملوں میں اضافہ کی وجہ ضابطوں پر عمل نہ کرنا بتایا جا رہا ہے۔
واضح رہے خط میں ہولی کے تیوہار کو لے کر بھی انتباہ کیا گیا ہے۔غور طلب ہے کہ گزشتہ سال بھی ہولی کے دوران کئی تقریبات کو رد کر دیا گیا تھا اب بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر تاکید کی گئی ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا کے معاملوں میں شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہےجس کی وجہ سے ریاستی حکومت نے کئی علاقوں میں پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔وہاں پر شادی سمیت سماجی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد محدود کر دی ہے جس کی وجہ سے تقریبات پھیکی پڑنےلگی ہیں ۔مہاراشٹر میں کہیں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے تو کہیں رات کا کرفیو ۔
واضح رہے مہاراشٹر کے بعد پنجاب ایسی ریاست ہے جہاں کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔اس اضافہ کے پیش نظر پنجاب میں 31 مارچ تک تمام اسکول اور کالج بند کر دئے گئے ہیں ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔