اُری میں پاکستانی فوج نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، ایک ہندوستانی جوان شہید

پاکستان کی گولی باری میں ایک فوجی زخمی ہوگیا تھا جس کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ ہندوستان کی جوابی کارروائی سے پاکستان کی جانب کسی کو نقصان پہنچا یا نہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بارہمولہ: پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے اُری سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے پاس اتوار کی شام گولی باری کی جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے پیر کو بتایاکہ پاکستانی فوجیوں نے اُری کے ہتلنگا اور نانک پوسٹ پر بغیر کسی اشتعال کے مورٹار داغے اور اندھا دھند گولی باری کی۔ اس گولی باری کی زد میں کئی رہائشی علاقے بھی آئے۔ہندوستانی فوج نے بھی معقول جواب دیااور پاکستان کے عبوری بنکروں کو تباہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی گولی باری میں ایک فوجی زخمی ہوگیا تھا جس کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔ اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں کہ پاکستان کی جانب کسی کو نقصان پہنچا یا نہیں۔ انہوں نے بتایاکہ دونوں کی جانب سے تقریباً تین گھنٹے تک گولی باری ہوئی۔


گذشتہ ہفتے پاکستان کی جانب سے ہونے والی گولی باری میں تین مکان تباہ ہوگئے تھے اور ایک حمال زخمی ہوگیا تھا۔ پاکستانی فوجی در اندازی کی فراق میں پی او کے میں چھپے دہشت گردوں کی امدادکے لیے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے رہتے ہیں۔ ایل او سی کے پار سینکڑوں تربیت یافتہ دہشت گرد دراندازی کے موقع کے انتظار میں ہیں۔ ایل او سی کا دفاع کرنے والے سلامتی دستے دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام کرنے کے لیے چوکناہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔