سی ڈی ایس انل چوہان کو ملی ’زیڈ پلس‘ کیٹگری کی سیکورٹی، آئی بی ایک رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا فیصلہ

مرکزی حکومت نے نوتقرر چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان کو دہلی پولیس کی زیڈ پلس کیٹگری کی سیکورٹی فراہم کی ہے، دہلی پولیس کی طرف سے انھیں یہ سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔

ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان
user

قومی آواز بیورو

مرکزی حکومت نے نوتقرر چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان کو دہلی پولیس کی زیڈ پلس کیٹگری کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ دہلی پولیس کی طرف سے انھیں یہ مسلح سیکورٹی مہیا کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ نئے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انل چوہان کو زیڈ پلس کیٹگری کی سیکورٹی مہیا کروائی جا رہی ہے۔ انٹلیجنس بیورو کی تھریڈ پرسیپشن رپورٹ کی بنیاد پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس میں دہلی پولیس کے کمانڈو انھیں سیکورٹی فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جنرل انل چوہان نے ملک کے دوسرے سی ڈی ایس کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔ وہ ایسے پہلے سبکدوش افسر ہیں، جنھوں نے سبکدوش ہونے کے بعد چار ستارا رینک کے ساتھ سروس میں واپسی کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔