سی بی ایس ای 10 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان، 93.12 فیصد طلبا کامیاب، اس طرح دیکھیں نتیجہ
سی بی ایس ای بورڈ 10ویں کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔ بورڈ نے آج ہی بارہویں کے نتائج جاری کیے تھے جس کے بعد اب دسویں کے نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں
نئی دہلی: سی بی ایس ای بورڈ 10ویں کا نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔ بورڈ نے آج ہی بارہویں کے نتائج جاری کیے تھے جس کے بعد اب دسویں کے نتائج بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ طلباء اپنا نتیجہ سرکاری ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس سال دسویں جماعت میں مجموعی طور پر 93.12 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔
سی بی ایس ای 10ویں اور 12ویں دونوں کے نتائج کے لحاظ سے تریویندرم کے طلباء کا پاس فیصد بہترین ہے۔ دونوں کلاسوں میں 99.91 فیصد طلباء پاس ہوئے ہیں۔ جبکہ گوہاٹی سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا علاقہ رہا ہے۔ گوہاٹی میں 76.90 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔
سی بی ایس ای کلاس 10 ویں میرٹ لسٹ 2023 جاری نہیں کی جائے گی۔ بورڈ طلباء کو فرسٹ، سیکنڈ یا تھرڈ ڈویژن نہیں دے گا۔ تاہم، بورڈ مضامین میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے ٹاپ 0.1 فیصد طلباء کو میرٹ سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔
طلباء سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی سرکاری ویب سائٹ cbse.gov.in اور cbseresults.nic.in پر جا کر 10ویں، 12ویں جماعت کے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔ نتیجہ چیک کرنے کے لیے طلبہ کو اپنا رول نمبر درج کرنا ہوگا۔ آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں کہ نتیجہ کیسے چیک کیا جائے۔
- سی بی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ cbseresults.nic.in یا cbse.gov.in پر جائیں۔
- ہوم پیج پر ’CBSE 12ویں رزلٹ ڈائریکٹ لنک‘، 'سی بی ایس ای 10ویں رزلٹ ڈائریکٹ لنک' پر کلک کریں۔
- لاگ ان کا صفحہ کھل جائے گا، یہاں اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش درج کریں۔
- آپ کا سی بی ایس ای بورڈ کا نتیجہ اسکرین پر کھلے گا، اسے چیک کریں۔
- طلباء یہاں سے رزلٹ کی ڈیجیٹل کاپی ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔
سی بی ایس ای 10ویں، 12ویں کے نتائج کے براہ راست لنکس، یہاں چیک کریں-
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔