سی بی ایس ای کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان، 4 مئی سے شروع
کورونا وبا کی وجہ سے حکومت کو تقریباً 10 ماہ اسکول بند رکھنے پڑے جس کے سبب وزارت تعلیم نے رواں برس بورڈ کے امتحانات چار مئی سے 11 جون کے درمیان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔
نئی دہلی: مرکزی وزیر تعلیم ڈاکٹر رمیش پوکھریال ’نشنک‘ نے چار مئی سے شروع ہونے والے سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) بورڈ کے امتحانات کی آج یہاں ڈیٹ شیٹ جاری کی۔ کورونا وبا کی وجہ سے حکومت کو تقریباً 10 ماہ اسکول بند رکھنے پڑے جس کے سبب وزارت تعلیم نے رواں برس بورڈ کے امتحانات چار مئی سے 11 جون کے درمیان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ پریکٹیکل امتحانات مارچ میں ہی کروائے جائیں گے۔ علاوہ ازیں تمام طلبہ و طالبات اعلیٰ تعلیم میں داخلے کو نظر میں رکھتے ہوئے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان 15 جولائی سے پہلے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : لال قلعہ سیاحوں اور عام لوگوں کے لئے تا حکم ثانی بند!
10ویں کے امتحانات چار مئی سے شروع ہو کر سات جون کو ختم ہوں گی، وہیں بارہویں کے امتحانات چار مئی سے شروع ہو کر 10جون میں ختم ہوں گی۔ 10ویں کا پہلا امتحان چار مئی کو اڑیہ، کنڑ اور لیپچا زبانوں کا ہوگا اور بارہویں کی انگلش الیکٹیو اور انگلش کور کے امتحانات اسی دن ہوں گے۔ مفصل ڈیٹ شیٹ سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی اور طالبات کو اسکولوں کی جانب سے بھی مہیا کروائی جائے گی۔
مرکزی وزیر نے ڈیٹ شیٹ جاری کرتے ہوئے کہا،’ جس طرح سے ایسی مہلک وبا کے دور میں بھی آپ نے جوش و خروش کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی تعلیم کو جاری رکھا‘ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بھی مشکل صورتحال آپ کے حوصلے کو چوٹ نہیں پہنچا سکتی ہے۔ آپ سبھی نے حقیقی تعلیم کے ہدف کو رکھا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ اب آپ کو ترقی کی راہ سے کوئی روک نہیں سکتا۔ علاوہ ازیں مجھے پوار یقین ہے کہ کووِڈ۔19 کی ایسے مشکل حالات میں مسلسل طور پر جو اپنی تعلیم جاری رکھ سکتا ہے‘ وہ اسکول کے بورڈ امتحانات میں بھی ضرور اچھے نمبرات کے ساتھ پاس ہوگا‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Feb 2021, 8:11 PM