سی بی ایس ای نے 12ویں کا نتیجہ کیا جاری، 92.71 فیصد طلبا پاس

سی بی ایس ای بورڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار ٹرم-1 اور ٹرم-2 میں بورڈ امتحانات منعقد کیے تھے، ٹرم-1 کے امتحانات نومبر-دسمبر 2021 میں ہوئے تھے اور ٹرم-2 کے اپریل-جون 2022 میں۔

ریزلٹ دیکھتے طلبا
ریزلٹ دیکھتے طلبا
user

قومی آواز بیورو

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے بارہویں درجہ کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس سال 12ویں کے امتحان میں مجموعی طور پر 92.71 فیصد طلبا کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ قابل ذکر یہ ہے کہ ایک بار پھر طالبات نے بازی ماری ہے۔ جاری ریزلٹ کے مطابق 94.54 فیصد طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ 91.25 فیصد طلبا کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ طلبا اپنا ریزلٹ سی بی ایس ای کی آفیشیل ویب سائٹ cbse.gov.in, results.cbse.nic.in پر چیک کر سکتے ہیں۔ ریزلٹ دیکھنے کے لیے طلبا کو اپنا رول نمبر، پیدائش کی تاریخ اور اسکول کو دیے گئے کوڈ کا استعمال کرنا ہوگا۔

سی بی ایس ای بورڈ نے کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار ٹرم-1 اور ٹرم-2 میں بورڈ امتحانات منعقد کیے تھے، ٹرم-1 کے امتحانات نومبر-دسمبر 2021 میں اور ٹرم-2 کے امتحانات اپریل-جون 2022 میں ہوئے۔ سی بی ایس ای نے ٹرم-1 کے نتائج پہلے ہی اسکولوں کو بھیج دیے ہیں۔


اپنا ریزلٹ ایسے چیک کریں:

  • سب سے پہلے آپ آفیشیل ویب سائٹ cbseresults.nic.in پر جائیں

  • بارہویں درجہ ریزلٹ 2022 لنک پر کلک کریں

  • اپنا رول نمبر، پیدائش کی تاریخ اور اسکول کو دیا گیا کوڈ درج کریں

  • سبمٹ بٹن دبائیں

  • ریزلٹ اسکرین پر آپ کے سامنے ہوگا جس کا پرنٹ نکال سکتے ہیں

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔