ارون گپتا کے گھر پر چھاپہ، ستیندر جین کے تین لیپ ٹاپ برآمد

سی بی آئی چھاپے میں چار ہارڈ ڈسک اور تین لیپ ٹاپ برآمد ہو ئےہیں اور ان کے بارے میں خبر یہ ہے کہ وہ ستیندر جین کے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں کیونکہ آج صبح ستیندر جین کے بچپن کے دوست ارون گپتا کے گھر پر سی بی آئی نے چھاپہ مارا اور ذرائع کے مطابق وہاں سے چار ہارڈ ڈسک اور تین لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے ہیں اور ان کے بارے میں رپورٹ ہے کہ وہ ستیندر جین کے ہیں ۔ ارو ن گپتا کے گھر پر چھاپہ دہلی ڈینٹل کاؤنسل کے رجسٹرار رشی راج کی نشاندہی پر مارا گیا ہے ۔

واضح رہے دو دن قبل دہلی ڈینٹل کاؤنسل کے رجسٹرار رشی راج اور ان کے وکیل کو چار لاکھ سے زیادہ رشوت لینے کے الزام میں سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا اور گرفتاری کے بعد سی بی آئی نے چار دن کی ریمانڈ پر ان کو لے لیا تھا۔ارون گپتا ستیندر جین کے دوست ہیں اور دہلی حکومت نے ان کو ’دہلی میڈیکل کاؤنسل‘ کا چئیرمین نامزد کیا تھا ۔ ارون گپتا عام آدمی پارٹی ، شکور بستی کے صدر ہیں جہاں سے ستیندر جین رکن اسمبلی ہیں۔ ارون گپتا کی اہلیہ کو وزیر تعلیم منیش سسودیا نے محکمہ تعلیم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر بھی بنایا ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔