سہراب الدین فرضی انکاونٹرمیں سی بی آئی کو جھٹکا
سہراب الدین شیخ کی فرضی مڈبھیڑ معاملہ میں چند پولس اہلکاروں کو مقدمہ سے ڈسچارج کیے جانے کے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے
ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے آج یہاں سی بی آئی کو ہدایت دی ہے کہ وہ سہراب الدین فرضی انکاؤنٹر معاملہ میں ملوث ان پولس افسران اور اہلکاروں کی فہرست اور تفصیل پیش کرے جن کو مقدمہ سے ڈسچارج کیے جانے کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ ان اہلکاروں کی فردجرم میں کیا رول رہا ہے اور جسٹس ریوتی موہتے نے کہا کہ سہراب الدین کے بھائی رباب الدین اور سی بی آئی رٹ پٹیشن پر روزانہ سماعت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سہراب الدین شیخ کی فرضی مڈبھیڑ معاملہ میں چند پولس اہلکاروں کو مقدمہ سے ڈسچارج کیے جانے کے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے اس ملزم کا نام ،سی بی آئی کا اس پر الزام، اوردفعات کی تفصیل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس معاملہ میں اگلی سماعت 9 فروری کو ہوگی۔
سہراب الدین کے بھائی نے ہائی کورٹ میں ازسرنو سماعت کے لیے رٹ پٹیشن دائر کی ہے، جس میں 2016اور2017کے دوران ڈی جی ونجارا، راج کمار پنڈین اور دنیش ایم این کو مقدمہ سے ڈسچارج کیے جانے کے نچلی عدالت کے فیصلہ کو چیلنج کیا گیا ہے، نچلی عدالت نے 38ملزمین میں سے 15کو فردجرم سے خارج کردیا ہے۔ اس معاملہ میں بی جے پی صدرامت شاہ، آئی پی ایس این کے امین، اور کئی افسران شامل ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔