نیٹ-یوجی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی

ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار سنگھ کو ہٹا دیا ان کی جگہ پردیپ سنگھ کرولا کو نیا ڈی جی مقرر کیا گیا ہے جوکرناٹک کیڈر کے 1985 بیچ کے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

حکومت نے نیٹ امتحان میں دھاندلی سے متعلق معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپ دی ہے۔ مرکزی حکومت نے نیٹ یو جی امتحان میں دھاندلی کے الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیا ہے، جس کے بعد اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کو سونپی گئی ہے۔

وزارت تعلیم نے اس حوالے سے حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔نیٹ - یو جی امتحان کے نتائج جاری ہونے کے بعد ملک کے کئی حصوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ حکومت نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے سربراہ کو عہدے سے بھی ہٹا دیا ہے، وہیں نیٹ پی جی داخلے کے امتحان کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ حکومت طلباء کے مفادات کی پابند عہدہے۔ ساتھ ہی کہا کہ اس معاملے میں قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مرکزی حکومت نے اعلیٰ طبی تعلیم کے لیے قومی اہلیت-کم-داخلہ ٹیسٹ پوسٹ گریجویٹ (نیٹ پی جی داخلہ) امتحان ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔


نیشنل ایگزامینیشن بورڈ کے نیٹ پی جی کے امتحان کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ نیٹ پی جی کا داخلہ امتحان آج 23 جون کو ہونا تھا۔وزارت نے کہا ہے کہ کچھ حالیہ داخلہ امتحانات میں بے ضابطگیوں کے واقعات کے پیش نظر اس امتحان کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ امتحان کے پورے عمل کو جانچ پڑتال کے تحت رکھا جائے گا اور جلد ہی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔وزارت نے امتحان کی تاریخوں کو ملتوی کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ طلباء کے مفادات اور امتحان کی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

نیٹ امتحان کے تنازعہ کے درمیان، مرکزی حکومت نے ہفتہ کی رات این ٹی اے(نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی) کے ڈائریکٹر جنرل سبودھ کمار سنگھ کو ہٹا دیا ان کی جگہ پردیپ سنگھ کرولا کو نیا ڈی جی مقرر کیا گیا ہے۔ وہ کرناٹک کیڈر کے 1985 بیچ کے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ہیں۔ پردیپ سنگھ انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے سی ایم ڈی بھی ہیں۔


یکم مئی 2024 کو، انہیں اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔ دریں اثنا، 23 جون کو ہونے والا نیٹ- پی جی امتحان بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس کا انعقاد نیشنل بورڈ آف ایجوکیشن ان میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس) کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ امتحان اتوار کو 300 شہروں کے 1000 سے زیادہ مراکز پر ہونا تھا۔

قبل ازیں سہ پہر، وزارت تعلیم نے بے ضابطگیوں کو روکنے اور این ٹی اے امتحانات میں شفافیت لانے کے لیے 7 رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اعلان کیا۔ اسرو کے سابق چیئرمین اور آئی آئی ٹی کانپور کے سابق ڈائریکٹر رادھا کرشنن اس کے سربراہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ وزارت تعلیم کو پیش کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔