سی بی آئی نے ’گائے اسمگلنگ کیس‘ کے سلسلہ میں ترنمول کانگریس لیڈر انوبرتا منڈل کو کیا گرفتار

ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر انوبرتا منڈل کو آخر کار سی بی آئی نے گائے اسمگلنگ معاملے میں گرفتار کر لیا۔ انوبرتا منڈل سی بی آئی کے سمن کے باوجود پیش ہونے سے بار بار کترا رہے تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کلکتہ: ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر انوبرتا منڈل کو آخر کار سی بی آئی نے گائے اسمگلنگ معاملے میں گرفتار کر لیا۔ انوبرتا منڈل سی بی آئی کے سمن کے باوجود پیش ہونے سے بار بار کترا رہے تھے۔ وہ مسلسل بیماری کا عذر پیش کر رہے ہیں ۔کل ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ڈاکٹر کو اپنے حق میں لکھنے پر مجبور کررہے تھے۔

گزشتہ دنوں ہی انوبرتا منڈل کو سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کےلئے سمن جاری کیا تھامگر وہ کلکتہ آئے لیکن سی بی آئی کے سامنے پیش ہونے کے بجائےوہ ایس ایس کے ایم اسپتال جاکر طبی معائنہ کرایا۔ ڈاکٹروں نے ان کی جانچ کے بعد کہا کہ انہیں اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اس کے بعد ہی سی بی آئی کے دفتر جاکر ان کے وکیل نے دو ہفتے کےلئے وقت مانگا تھا ۔آج صبح سی بی آئی کے افسران بولپور میں واقع ان کے گھر جاکر ابتدائی پوچھ تاچھ کی ۔سی بی آئی نے ان کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرلی تھی۔سی بی آئی کے افسران نے انوبرتا منڈل سے پوچھ تاچھ کرنے کے بعد گرفتار کر لیا۔


سی بی آئی کے افسران نے انوبرتامنڈل کی تمام دوائیاں ان کے گھر والوں سے لے لیا ہے اور اس کے بعد انہیںساتھ میں لے کر آسنسول کےلئے روانہ ہوگئی۔سی بی آئی نے انوبرتا منڈل کو گائے کی اسمگلنگ کیس میں 10 بار سمن کیا۔ لیکن ترنمول ضلع صدر نے صرف ایک مرتبہ پیش ہوئے ہیں۔ انوراتا نے بھی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے کل حاضری سے گریز کیا۔ جسمانی پریشانی کی وجہ سے مزید 14 دن کا وقت لگا۔

انوبرتا منڈل نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے ۔تاہم چند گھنٹوں کے بعدبولپور سپر اسپیشلٹی اسپتال کے ڈاکٹر چندر ناتھ ادھیکاری نے دعویٰ کیا کہ انہیں انوبرتا منڈل کے لیے بستر پر آرام کا مشورہ ایک سفید کاغذ پر لکھنے پر مجبور کیا گیا۔ سی بی آئی اس ڈاکٹر کا بیان ریکارڈ کرے گی۔


سی بی آئی ذرائع کے مطابق انبرتا منڈل کے سیکورٹی گارڈ سہگل حسین سے انوبرتا منڈل سے متعلق بہت ساری معلومات حاصل ہوئی ہیں ۔اس سے قبل سی بی آئی نے مختلف جگہوں پر چھاپہ مارکر معلومات حاصل کی تھی ۔ انوبرتا کو 160 سی آر پی سی کے تحت نوٹس دیا گیا تھا۔ سی بی آئی نے آج دفعہ 41اے کے تحت انوبرتا کو ملزم کے طور پر نوٹس لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔