رشوت ستانی کے معاملے میں کسٹم افسر گرفتار، چھاپوں میں ایک کروڑ برآمد

ملزمان اور دیگر کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ان کے خلاف یہ الزام تھا کہ یہ افسر درآمدہ اشیا کو کسٹم کلیئر کروانے کے لیے بچولیہ کے ذریعہ رشوت لیتا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے رشوت ستانی کے الزام میں محکمہ کسٹم کے ایپریزر (تشخیص کار) سمیت دیگر تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ساتھ ہی چنئی، دہلی اور نوئیڈا کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے بھی مارے ہیں۔

سی بی آئی کے ترجمان نے منگل کے روز یہاں بتایا کہ سات لاکھ روپے کی رشوت ستانی کے معاملے میں قومی دارالحکومت دہلی کے تغلق آباد واقع اِنلینڈ کنٹینر ڈپو (آئی سی ڈی) کے ایپریزر سوربھ شرما، کسٹم ہاؤس ایجنٹ نیرج، بچولیہ رام کشن مشرا اور کشور کمار کو گرفتار کیا۔ سوربھ شرما کا تبادلہ گذشتہ ماہ چنئی واقع محکمہ کسٹم کے چیف کمشنر میں ہو گیا تھا۔


ترجمان نے بتایا کہ ملزمان اور دیگر کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف یہ الزام تھا کہ یہ افسر درآمدہ اشیا کو کسٹم کلیئر کروانے کے لیے بچولیہ کے ذریعہ رشوت لیتا تھا۔

اس نے ایک پارٹی سے سات لاکھ روپیے کا مطالبہ کیا تھا اور بچولیہ اور ایک ذاتی شخص سے کہا تھا کہ وہ سات لاکھ روپیے دیں۔ سی بی آئی نے جال بچھا کر بچولیہ، سوربھ شرما کی جانب سے پیسہ وصولنے والے ذاتی شخص اور کسٹم ہاؤس ایجنٹ کو سات لاکھ روپیے کے لین دین کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھا۔ بعد ازاں سوربھ شرما کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔


سی بی آئی نے ایپریزر کے چنئی واقع دفتر، اس کے تغلق آباد واقع پہلے کے دفتر اور ملزم کے دہلی اور نوئیڈا واقع رہائشی ٹھکانوں پر چھاپے مارے جس میں کئی قابل اعتراض دستاویزات اور تقریباً ایک کروڑ روپیے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔